تجارت
وزیراعظم نے سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ این ایچ اے کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا یہ اہم منصوبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرآباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ معاشی تکون ہے، صنعتی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ انڈسٹری کو سنٹرلائز کریں، صنعتی ترقی کے بغیر پاکستان پیسہ نہیں کما سکتا، دولت میں اضافہ ہو گا تب ہی قرضے اتار سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک آمدنی میں اضافہ نہیں ہوگا، ہم قرض نہیں اتار سکتے، آپ مجھے بتائیں اجازت لینے میں کہاں مشکل ہے اور کہاں چیزیں پھنستی ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب میں جو رکاوٹیں ہیں وہ ہمیں بتائیں، ہم دور کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پچھلی حکومت سے تین گنا زیادہ اور سستی سڑکیں بنائی ہیں، پچھلی حکومت والے سڑکوں کے کمیشن سے لندن میں فلیٹ لیتے تھے۔ہم سڑکیں ، اسپتال اور اسکول بنانے میں ڈویلپمنٹ فنڈ استعمال کرتے ہیں ، ہمیں ڈویلپمنٹ فنڈ بچانا چاہئے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ لانا چاہئے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے اہم منصوبہ ہے، سوات موٹر وے سے عید کے دن 27 لاکھ گاڑیوں نے سفر کیا، حکومت سیاحت اور صنعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ہم نے سستی سڑکیں بنائی ہیں، ہ ایسے منصوبے معیشت کو سہارا دیتے ہیں ،ہم پچھلی حکومت سے تین گنا زیادہ اور سستی سڑکیں بنا چکے ہیں۔
پاکستان
آئینی بینچ کا ملک میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر اظہار تشویش ، تمام صوبوں سے رپورٹ طلب
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی
سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے ملک میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیے گئے اقدامات پر تمام صوبوں سے رپورٹ طلب کر لی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھیں۔
بینچ نے قرار دیا کہ ملک میں ہر جگہ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی جارہی ہیں، جسٹس نسیم حسن شاہ کو خط میں لکھا گیا تھا کہ اسلام آباد کو صنعتی زون بنایا جا رہا ہے، ماحولیاتی آلودگی صرف اسلام آباد نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ گاڑیوں کا دھواں ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہے، کیا دھویں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے؟ پنجاب کی حالت دیکھیں سب کے سامنے ہے۔اسلام آباد میں بھی چند روز قبل ایسے ہی حالات تھے۔ پورے ملک کو ماحولیات کے سنجیدہ مسلے کا سامنا ہے، پیٹرول میں کچھ ایسا ملایا جاتاہے جو آلودگی کا سبب بناتا ہے۔
جسٹس نعیم اختر نے قرار دیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے باعث کھیت کھلیان ختم ہورہے ہیں، کاشت کاروں کو تحفظ فراہم کیاجائے، قدرت نے زرخیز زمین دے رکھی ہے لیکن سب اسے ختم کرنے پر تلے ہوئےہیں۔
جسٹس محمدعلی مظہر نے استفسار کیا کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن اٹھارٹی اپنا کردار ادا کیوں نہیں کررہی؟
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ مانسہرہ میں جگہ جگہ پولٹری فارم اور ماربل فیکٹری کام کر رہی ہیں، سوات کے خوبصورت مقامات آلودگی کا شکار ہوچکے ہیں۔
آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر تمام صوبوں سے رپورٹ کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے آئینی بینچ میں مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کی تھی جس کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ 14 اور 15 نومبر کو مجموعی طور پر 34 مقدمات کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر مقدمات کی کاز لسٹ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے جن میں ایک مقدمہ سال 1993 کا بھی ہے۔
پاکستان
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا، سربراہ جے یو آئی (ف)
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے قانون کے ذریعے ہر شہری کو مشکوک بنا دیا گیا۔سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں، کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں، تاہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردارنہیں۔
انہوں نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور برطانیہ کی حکومت سے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان
چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا، تمام اہلکار محفوظ
موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کو اس وقت ٹارگٹ کیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی
خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس میں پولیس اہلکار محفوظ رہے اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے تھانہ عمرزئی کی حدود ہری چند روڈ پر اخون ڈھیری کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کو اس وقت ٹارگٹ کیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی تاہم دھماکے سے پولیس اہلکاروں محفوظ رہے۔
دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ روڈ پر ٹریفک نہ ہونے کے باعث دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے فورا بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے کی آواز علاقہ میں دور دور تک سنی گئی۔
دھماکہ کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس نے خودکش حملہ آور کے اعضا اور موٹرسائیکل قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
کھیل 7 گھنٹے پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا