جی این این سوشل

جرم

معمولی جھگڑے پر خاوند کی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی

لالیاں: گھریلوں جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معمولی جھگڑے پر خاوند کی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی
معمولی جھگڑے پر خاوند کی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی

تفصیلات کے مطابق  لالیاں کے نواحی علاقہ تھانہ محمد والا  میں گھریلوں جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا  ہے، شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور خود  گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔

ڈی ایس پی لالیاں، ایس ایچ او تھانہ محمد والا نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،  مزید کاروائی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق  جائے وقوعہ کو کارڈن آف کرکے معائنہ کیا جا رہا ہے، فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ رہی ہیں ۔

پاکستان

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس پیر کی شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شیخ رشید صدر زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں بری

شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ رشید  صدر  زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں  بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نےشیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمہ میں لگائی گئی تھیں۔

گزشتہ روز  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق  برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔

دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll