آئیرلینڈ کے ڈیٹا پرائیویسی واچ ڈوگ کا واٹس ایپ کو 225 ملین یورو کا جرمانہ
ڈبلن: آئیرلینڈ کے ڈیٹا پرائیویسی واچ ڈوگ نے واٹس ایپ کو 225ملین یورو کاریکارڈ جرمانہ کردیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے ڈیٹا واچ ڈاگ نے پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر واٹس ایپ کو 225 ملین یورو جرمانہ کیا ہے۔یہ آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن کی طرف سے اب تک کا سب سے بڑا جرمانہ ہے ، اور یورپی یونین کے جی ڈی پی آر قوانین کے تحت دوسرا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔
وا ٹس ایپ کا یورپی یونین کا ہیڈ کوارٹر آئرلینڈ میں ہے ۔واٹس ایپ نے کہا کہ وہ فیصلے سے متفق نہیں ہے اور اپیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
جرمانہ ایک تحقیقات سے متعلق ہے جو 2018 میں شروع ہوئی تھی ، اس بارے میں کہ آیا واٹس ایپ کس حد تک شفاف ہے اور وہ معلومات کو کس طرح سنبھالتا ہے۔
کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ واٹس ایپ ایک محفوظ اور پرائیوٹ سروس فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔"ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے کہ ہم جو معلومات فراہم کرتے ہیں وہ شفاف اور جامع ہے اور ایسا کرتے رہیں گے۔ ہم 2018 میں لوگوں کو فراہم کی گئی شفافیت کے حوالے سے آج کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں ۔"

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق
- a day ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے
- a day ago

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو
- 3 days ago

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- a day ago

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات
- 2 days ago

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
- a day ago

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
- 20 hours ago

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا
- 2 days ago

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- 2 days ago

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- 2 days ago





