جی این این سوشل

پاکستان

ملک کے کن شہروں میں آج بارش ہوگی ؟

کراچی : محکمہ موسمیات نے آج سندھ اور مشرق بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنوبی پنجاب ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بادل برسنے کی توقع ہ
جنوبی پنجاب ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بادل برسنے کی توقع ہ

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی ، حیدرآباد ، ٹھٹھہ میں بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ ، زیارت ، ژوب میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ بہالپور رحیم یار خان ، سیالکوٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔

جرم

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

چین میں ووکیشنل اسکول پر طالب علم کے چاقو سے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چاقو سے  حملے میں ہلاکتوں کا  واقعہ مشرقی صوبےجیانگسو کےایک ووکیشنل اسکول میں پیش آیا۔

چینی پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے  8 افراد ہلاک  جبکہ  17 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے 21 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا۔

تحقیقات کے مطابق طالب علم  مبینہ طور پر اپنی انٹرن شپ  کے معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں ایک تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا  تھا جس کے نتیجے میں 35 افرادہلاک اور 43 قریب زخمی ہوگئے تھے۔

 بعد ازاں چینی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے 62 سالہ فین نامی  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور  اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

 شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں ناگن  بنیں گی

فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہونے کا امکان ہے،پرڈیوسر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں ناگن  بنیں گی

معروف بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں "ناگن" بن کر شائقین کے دلوں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر نکھل دویدی نے نئی آنے والی فلم کے حوالے سے  بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں فلم کا اسکرپٹ تیار کرنے میں تین سال لگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا موضوع بالکل نیا ہے جس  کا  پرانی فلموں سے کوئی تعلق نہیں ہے، امید ہے فلم بینوں کو ایک منفرد اور مافوق الفطرت فلم دیکھنے کو ملے گی۔

فلم پرڈیوسر نکھل نے فلم کی کاسٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شردھا کی قابلیت اور صلاحیت نے انہیں ناگن کے لیے بہترین انتخاب بنادیا  ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ  بن رہی

نکھل کا مزید کہنا تھا  کہ انہوں نے  جب شردھا کپور  کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تو انہوں نے فورا حامی بھر لی۔ ہم نے اس فلم کے بنانے کے خیال کے ساتھ ہی شردھا سے رابطہ کیا تھا اور وہ جب ہی راضی ہوگئی تھیں۔ وہ اب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کررہی ہیں۔

 فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہوسکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ناقص کارگردگی پربابر اعظم تماشائیوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں

’ بابر تمہاری ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی،تم واپس چلے جاو، شائقین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناقص کارگردگی پربابر اعظم  تماشائیوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں

ناقص کارگردگی کی وجہ سے بابر اعظم پر تماشائیوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں باؤنڈری کے پاس کھڑے بابر اعظم  تماشائیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا،واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تاہم اس دوران بابر اعظم نے کسی بھی تماشائی کو کوئی  جواب نہ دیا اور فیلڈنگ پر دھیان دیتے رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تماشائی بابر اعظم کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پنجابی زبان میں  جملہ کہہ رہے تھے جس کا مطلب کچھ یوں بنتا    ہے’ بابر تمہاری ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی،تم واپس چلے جاو۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کے ابتدائی دومیچوں میں بابراعظم نے محض 6 رنز بناسکے جبکہ اس دوران انہوں نے ایک کیچ بھی ڈراپ کیا ہے۔

گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں کینگروز نے پاکستان کو 13 رنز سے ہر کر تین میچوں کی سیریزمیں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll