کابل : افغانستان میں نئی حکومت کا اعلان آج متوقع تھا لیکن اب میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک کے لیے مؤخر کردیا ہے۔


غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف کے مطابق افغانستان کی نئی انتظامیہ کا اعلان آج جمعہ کی نماز کے بعد متوقع تھا تاہم ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں نئی حکومت کے سربراہ طالبان کے بانی رہنما اورقطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدا الغنی برادر کو بنایا جاسکتا ہے ۔ جب کہ طالبان کے امیر ملا پیبت اللہ اخونزادہ افغانستان کے سپریم لیڈر ہوں گے ۔
ملا عبدالسلام ضعیف کو دوبارہ پاکستان میں سفیر کیا جاسکتا ہے ۔ طالبان کی گزشتہ حکومت میں بھی ملا ضعیف ہی پاکستان میں طالبان کے سفیر تھے تاہم مشرف حکومت نےا نہیں گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا تھا ۔
علاوہ ازیں طالبان کی نئی حکومت میں سابق صدر حامد کرزئی ، سابق وزیراعظم مصآلحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کو بھی اہم ذمہ داریاں سونپی جاسکتی ہیں ۔
قطر میں طالبان کے سایسی دفتر کے نائب شیر محمد عباس ستانکزئی کو افغانستان کا وزیر خارجہ بنایا جاسکتا ہے ۔ حقانی نیٹورک کے سربراہ سراح الدین حقانی اور ملا عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب کو بھی کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ ذبیع اللہ مجاہد ، قیوم ذاکر ، صدر ابراہیم ، گل آغا کو بھی نئی افغان کابینہ میں اہم عہدے مل سکتے ہیں ۔

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 2 hours ago

پاکستان اور چین اہم شراکت دار، تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں، چین
- 7 hours ago

9 مئی مقدمات، عمران خان کی اپیلوں پر سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر کی طبیعت ناسازی کے باعث کل تک ملتوی
- 7 hours ago

سونےکی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
- 6 hours ago

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ
- 5 hours ago

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے
- 2 hours ago

پی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ بدستور برقرار،انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
- 6 hours ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ
- 4 hours ago

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 فلسطینی شہید
- 8 hours ago

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ
- 2 hours ago

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
- 2 hours ago

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقے 24 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم
- 6 hours ago