جی این این سوشل

جرم

حافظ آباد:عدالت میں پیشی کے دوران فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

حافظ آباد: عدالت میں پیشی کے دوران فائرنگ، 3 افراد جاں بحق،واقعہ ایڈیشنل سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت کے  دوران پیش آیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حافظ آباد:عدالت میں پیشی کے دوران فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
حافظ آباد:عدالت میں پیشی کے دوران فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ میں ایک کیس کی سماعت جاری تھی کہ اسی دوران دو مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

عدالت میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کوکمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے سیشن کورٹ  کے باہر فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لے لیاہےاور آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

پاکستان

آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کر دی

آئینی بینچ نے عدم پیروی پر درخواست کو خارج کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کردی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہے۔

عدالت عظمیٰ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی، آئینی بینچ نے عدم پیروی پر درخواست کو خارج کیا جبکہ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر ناقابلِ سماعت کے اعتراضات برقرار رہے۔

گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل سمیت مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد مقدمات رواں ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیے تھے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کے حوالے سے ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا۔ بعد ازاں قومی اسمبلی و سینیٹ سے آرمی چیف، ایئرچیف اور نیول چیف کی مدت ملازمت 3 سے 5 کرنے کے حوالے سے منظور ہونے والے بل پر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دستخط کردیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

لک میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے  کی فی  تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں  10 گرام سونے کی قیمت  2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے  ہو گئی ہے۔

اسی طرح  عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 36 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2623 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے  شاہد اسلم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

 آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے شاہد اسلم کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے جس کی بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق قومی  ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش جاری  ہے جس کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔

 پی سی بی ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کو  ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی سفارش پر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد اسلم  ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تھے ، وہ بیٹرز کو  پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں اور گھنٹوں تھرو ڈاؤن کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll