جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

مرسڈیز بینز کی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی گئی

جرمنی : مرسیڈیز بینز نے اپنی سستی ترین الیکٹرک گاڑی ای کیو بی کو متعارف کروادیا ہے ، گاڑی مارکیٹ میں 2022 میں دستیاب ہوجائیگی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ای کیو ایس میں 516 ہارس پاور ہے
ای کیو ایس میں 516 ہارس پاور ہے

 

جرمن کمپنی ایک کیو ای کو 2021 آئی اے اے موبیلٹی کانفرنس کے موقع پر پیش کیا گیا ہے کہ جس کے ساتھ چند اور الیکٹرک گاڑیوں اسٹیو ٹگرٹ ، ایک کیوبی کا مپیکیٹ ایس یو وی ، ای کیو ایس کے ایم ایم جی پرفارمنس اور مے بیچ ورژنر اور جی ویگن کا نسیپٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔

ای کیو ای کا سائز ایک کیو ایس تین اعشاریہ پانچ سے انچ سے چھوٹا ہے ، مگر اس کے بیشتر فیچرز مرسڈیز کی فلیگ شپ الیکٹرک سیڈان سے ملتے جلتے ہیں ۔

ای کیو ای میں ای کیو ایس کی طرح بہت بڑا  ہائیپر سکرین ڈسپلے بھی موجود تھا ، جو ڈیش بورڈ پر نصب ہے مگر یہ آپشنل ہوگا۔

گاڑی میں 90 کلو واٹ بیٹری بیک ہوگا ، اور کمپنی کے مطابق فل چارج پر 410 میل تک کا سفر کرسکے گی ، ای کیو ای میں 288 ہارس پاور طاقت ہوگی جبکہ ای کیو ایس میں 516 ہارس پاور ہے ۔

پاکستان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات

ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے وفاقی وزیر داخلہ  کی ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور  پہنچ گئے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد پر علی امین گنڈاپور نے ان کا خیبر مقدم کیا، ملاقات میں دونوں کے درمیان صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے ناسور  کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا، ساتھ ہی دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خود کش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا، اور چینی حکومت ،عوام اور مرنے والے  چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے حملے کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کے عناصر  قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ 

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ امن و امان موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے، خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ماہِ عصر او امان کے عنوان سے تقریبات کا آغاز

فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ماہِ عصر او امان کے عنوان سے تقریبات کا آغاز

اسلام آباد: لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ’’ماہِ عصر او امان‘‘ کے عنوان پر تقریبات جمعرات سے شروع ہو گئیں۔

قومی ادارہ برائے لوک اور روایتی ورثہ نے اس رمضان کو حقیقی معنوں میں خاص بنانے کے لیے سرگرمیوں کی صف منصوبہ بندی کی ہے اور یہ عید تک جاری رہے گی۔

لوک ورثہ کے مطابق رمضان کی تقریبات میں روزانہ شام 5 بجے سے کھانے پینے کے ثقافتی سٹالز، افطار سے قبل تلاوت و نعت کے مقابلے اور شام 6:45 بجے افطار کے بعد ترقیاتی کارکردگی بھی پیش کی جائے گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ عزیر خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ہمارے پاس تمام فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ماجد بشیر کواسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا

ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر و چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ماجد بشیر کواسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا

اسلام آباد: ماجد بشیر کو اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔

ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر و چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

ماجد بشیر کو ان کی شاندار خدمات اور قائدانہ کردار پر اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کیا گیا، جنہوں نے اپنے انتخاب کے بعد تمام ایسوسی ایشنز اور یونٹس کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ماجد بشیر نے یقین دلایا کہ ملک میں ٹینس کے فروغ اور نوجوان ٹینس کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشنز اور یونٹس کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے علاوہ ٹینس کے کھیل کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے اہداف حاصل کیے جائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll