ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون اور ان کی اہلیہ عائشہ مکھر جی نے شادی کے 8سال بعد راہیں جدا کرلیں ۔


بھارتی میڈیا کے مطابق شیکھر دھون کی اہلیہ عائشہ مکھر جی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں طلاق کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ طلاق کو اس وقت تک ایک برا لفظ سمجھتی رہیں جب تک انہیں دوسری بار طلاق نہیں ہوگئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میں ہمیشہ سے اس لفظ سے خوفزدہ رہی ہیں ۔
ان دونوں کی جوڑی کو بھارتی کرکٹ برادری میں بے حد سراہا جاتا تھا اور ایسا خیال کیا جاتا تھاکہ وہ دونوں ایک دوسرے کیلئے ہی بنے ہیں تاہم ایک طویل عرصہ ساتھ گزارنے کے بعد اب دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے ۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عائشہ مکھرجی اور شکھر دھون کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عائشہ کی آسٹریلیا میں ایک کاروباری شخصیت سے شادی ہوئی تھی جس سے ان کی دو بیٹیاں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد شیکھر دھون سے شادی کی تھی۔
دوسری جانب شیکھر دھون کو آخری بار جولائی میں سری لنکا دورے کے دوران نوجوان بھارتی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے گراؤنڈ میں دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے سری لنکا میں چھ وائٹ بال میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کی۔ شیکھر دھون اس وقت بھارت کے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے پر نظر رکھے ہوئے ہیں جس کا اعلان کل ہوگا ۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 19 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 19 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 14 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 13 گھنٹے قبل






