جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا ایک اور پرائیویسی فیچر

نیویارک : دنیا بھر میں کروڑوں افراد ایک دوسرے سے رابطے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اس میں ایک ایسا فیچر ہے جس سے آپ کےدوست احباب آپ پر نظر رکھ سکتے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یہ فیچر بہت اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگا
یہ فیچر بہت اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگا

لاسٹ سین اسٹیٹس فیچر کے ذریعے جس کا آپ نہیں چاہتے وہ بھی جان سکتا ہے کہ آپ کب اٹھے کب جاگے اور کب اور کس وقت واٹس ایپ آن لائن آئے ۔

مگر واٹس ایپ کی جانب سے مخصوص کاٹیکٹس کے لیے لاسٹ سین کا ہائیڈ کرنے کے فیچر کو جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے ۔ اس وقت واٹس ایپ میں لاسٹ سین ، پروفائل فوٹ ، اوراباؤٹ کے لیے تین پرائیویسی آپشننر ایوری ون، مائی کانٹیکٹس اور نوباڈی فراہم کیے گئے ہیں ، مگر بہت جلد ان میں چوتھے آپشن مائی کانٹیکٹ ایکسپیٹ کو بھی واٹس ایپ کا حصہ بنایا جائیگا۔

اس سے آپ کو یہ سہولت حاصل ہوجائیگی کہ مخصوص افراد کو لاسٹ سین ، پروفائل فوٹو، یا واٹس ایپ پر پرسنل انفو کو دیکھنے سے روک دیں ۔ یہ فیچر بہت اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگا ۔

پاکستان

وزیر اطلاعات عطاتارڑ سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور جنرل سیکریٹری شعیب خان نے وفاقی وزیر اطلاعات کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اطلاعات نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اطلاعات عطاتارڑ سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات

کراچی  : اطلاعات و نشریات کے وزیر  عطاءاللہ تارڑ سے گورنر ہاؤس کراچی میں کراچی پریس کلب کے وفد نےملاقات کی ۔صحافیوں، میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ  نے کہا کہ میڈیا جمہوریت کے چوتھے ستون کا کردار ادا کر رہا ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آزاد اور خودمختار میڈیا کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر میڈیا ہاؤسز اور اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کے لئے اقدامات اٹھائے۔

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور جنرل سیکریٹری شعیب خان نے وفاقی وزیر اطلاعات کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اطلاعات نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ وزیر اطلاعات نے کراچی پریس کلب کے لئے 10 لاکھ روپے کا چیک بھی  پیش کیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محسن نقوی نے ویمنز ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

پی سی بی چیئرمین نے تشکیل نو کرتے ہوئے اراکین کی تعداد بڑھادی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی نے ویمنز ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ویمنز ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی خواتین کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے اسے 7 ارکان تک بڑھا دیا ہے۔ یہ فیصلہ ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف پاکستان ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو ری اسٹرکچر کیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل ہوگی، نئی چیز یہ ہے کہ اب سلیکشن کمیٹی کا کوئی چیئرمین نہیں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری اعلامیے کے مطابق اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال کے علاوہ مینز سلیکشن کمیٹی کے اراکان سابق کرکٹر عبدالرزاق، اسد شفیق اور بتول فاطمہ سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گی، اسی طرح ہیڈکوچ اور کپتان بھی اسی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
محسن نقوی  نے بتایا کہ وہاب ریاض،محمد یوسف،عبدالرزاق اور اسد شفیق کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، کپتان اور ہیڈ کوچ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، ڈیٹا اینالسٹ کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے، محمد یوسف انڈر 19 کے بھی ہیڈ کوچ رہیں گے۔
نئی سلیکشن کمیٹی کا فوری کام انگلینڈ کے آئندہ دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا، جہاں وہ 11 سے 29 مئی تک تین ٹی 20 اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کے تین میچز کھیلے گی۔
ویسٹ انڈیز سے حالیہ0-3 کی شکست کے باوجود، پاکستان اس وقت 10 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ 2022-25 میں پانچویں پوزیشن پر ہے۔ اس چیمپئن شپ کی ٹاپ پانچ ٹیمیں، میزبان بھارت کے ساتھ، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ باقی ٹیمیں خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سعودی عرب کے بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سعودی عرب کے بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے ۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ لطیف کھوسہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے حامد خان کا نام لیا تھا، حامد خان تو سینیٹر ہیں وہ چیئرمین پی اے سی نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ببانگ دہل کہا کہ کوئی ڈیل نہیں،کوئی مفاہمت نہیں، عمران خان نے کہا کہ قوم کے لیے ضروری ہے اپنی اڑان بھرے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلے 8 فروری پھر 21 اپریل کو ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے ۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا، سعودی عرب اور امریکا کے تعاون سے رجیم چینج آپریشن ہوا، پاکستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری آرہی ہے وہ اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے اظہار لاتعلقی کے بعد شیر افضل مروت نے بھی اپنے بیان کی وضاحت جاری کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll