جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان نیوکلیئر سکیورٹی کی بہتری  کیلئے  اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، نیشنل کمانڈ اتھارٹی

اسلام آباد:  نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے اعلامیہ میں کہا  ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سکیورٹی کی بہتری  کیلئے  اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان نیوکلیئر سکیورٹی کی بہتری  کیلئے  اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، نیشنل کمانڈ اتھارٹی
پاکستان نیوکلیئر سکیورٹی کی بہتری  کیلئے  اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، نیشنل کمانڈ اتھارٹی

جی این این کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا،  اجلاس میں  وفاقی وزرا، چیئرمین جوائنٹ چیفس  آف اسٹاف کمیٹی  اور سروسز چیفس  نے  شرکت کی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔

این سی اے نے پاکستان کے اسٹریٹجک اثاثوں کی جامع سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ این سی اے کو خطے کی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر جوہری سلامتی اور عدم پھیلاؤ کے اقدامات کو بہتر بنانے کی عالمی کوششوں میں معنی خیز کردار ادا کرتا رہے گا ، پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں داخل ہوئے بغیر خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔این سی اے نے مقاصدکےحصول میں کوشش کرنےوالےسائنسدانوں وانجینئرزکی تعریف کی اور  تربیت کےاعلیٰ معیار، اسٹریٹجک فورسزکی آپریشنل تیاریوں کوبھی سراہاگیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان نیوکلیئر سکیورٹی کی بہتری  کیلئے  اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،  پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک ہے، پاکستان جوہری عدم پھیلاؤکی عالمی کوششوں میں بھی کردار ادا کرتا رہے گا۔پاکستان   ذمہ دار ایٹمی ملک کی حیثیت سے عالمی سطح پر جوہری سلامتی یقینی بنانے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

علاقائی

پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ

پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ

سندھ اور پنجاب میں آج سورج آگ برسائے گا۔ صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج سے 27 مئی کے دوران ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سندھ کے علاقے نواب شاہ میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہیلپ لائن، مساجدمیں اعلانات اور میڈیا کے ذریعے آگاہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے ہسپتالوں میں خصوصی کائونٹر بنانے ، ادویات کی دستیابی یقینی بنانے اور محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔

پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 21 سے 31 مئی تک کالجز کے اوقات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 اور جمعہ کو ساڑھے 7 سے 11 بجے تک ہوں گے جب کہ کالجز کی سیکنڈ شفٹ شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزادی مارچ کیس، عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید اور دیگر رہنما مقدمے سے بری

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزادی مارچ کیس، عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید اور دیگر رہنما مقدمے سے بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ پر تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو بری کر دیا۔

عمران خان، فیصل جاوید، علی نواز اعوان، سیف اللہ نیازی، زرتاج گل اور اسد عمر کی بریت کی درخواستوں پر جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔وکیل نعیم پنجوتھہ، سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے اور بریت کی درخواستوں پر دلائل دیئے۔

اس موقع پر اسد عمر، سیف اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ فیصل جاوید، زرتاج گل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

وکیل نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پر سیکشن 109 کا الزام ہے کہ ان کی ایماء پر ہنگامہ ہوا، مقدمہ درج کرنے کی اتھارٹی صرف اس کے پاس ہے جس نے دفعہ 144 نافذ کی۔ غیر مجاز شخص کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی، جس ایف آئی آر کی بنیاد ہی غلط ہو وہ مقدمہ آگے کیسے چل سکتا ہے۔ کوئی ویڈیو شواہد بھی عمران خان کی حد تک پیش نہیں کیے جاسکے، پرامن احتجاج پر بھی ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

وکیل نعیم پنجوتھہ نے مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک ہی نوعیت کے مختلف تھانوں میں 19 مقدمات درج ہیں، اسی نوعیت کے مقدمات میں عدالتوں نے عمران خان کو بریت دی ہے۔ جو الزامات لگائے گئے اگر وہ بے بنیاد ہوں تو عدالت ملزمان کو بری کر سکتی ہے، عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے تھے۔ عمران خان کی کال پر پرامن احتجاج کیا گیا تھا، شیلنگ کی وجہ سے درختوں کو آگ لگی، کسی ورکر نے کوئی آگ نہیں لگائی۔

سردار مصروف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غیر مجاز افراد کی جانب سے ایف آئی آر کا اندراج قانون کے خلاف ہے، خلاف قانون ایف آئی آر پر کیس نہیں چلایا جا سکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ کا آرڈر بھی موجود ہے۔عمران خان اور دیگر ملزمان کو عدالت باعزت بری کرے۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان، فیصل جاوید، علی نواز اعوان ، سیف اللہ نیازی، زرتاج گل اور اسد عمر کو بری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے احتجاج، توڑ پھوڑ پر تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں بھی عمران خان سمیت دیگر کو بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے عمران خان، شیخ رشید، فیصل جاوید خان، علی نواز اعوان، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری، راجا خرم نواز اور دیگر ملزمان کی آزادی مارچ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں بریت کی درخواستیں منظور کیں۔

درخواست بریت پر دلائل پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف اور آمنہ علی نے دیئے، وکلا نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان پر ایما کی حد تک کیس ہے، تمام لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے احتجاج اور توڑ پھوڑ پر تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں بھی عمران خان سمیت دیگر کو بری کر دیا۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ کے دوران تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو بری کر دیا تھا۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ٹرینوں کے کرایوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54 فیصد تک جبکہ اے سی کلاس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرینوں کے کرایوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

ریلوے حکام نے ٹرین کے کرایوں میں کمی کردی۔ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلو میٹر سے 200 کلو میٹر تک ٹرینوں کےکرایوں میں کمی کی گئی۔علاوہ ازیں تمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

بعض ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54 فیصد تک جبکہ اے سی کلاس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور تا راولپنڈی اکانومی کلاس کا کم سے کم کرایہ 250 روپے تھا جو کم ہو کر 100 روپے ہو گیا ہے، 2 مرتبہ ڈیزل کی قیمت میں کمی ہونے کے باعث کمی کی گئی جبکہ آج سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll