جی این این سوشل

جرم

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل کی کاروائی، دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل  نے  کاروائی کرتے ہوئے بھاری رشوت لے کر غیر قانونی زمینوں کی ٹرانسفر میں پٹواری سمیت دو ملزمان کو  گرفتار کرلیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل کی کاروائی، دو ملزمان گرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل کی کاروائی، دو ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق  فیڈرل انویسٹی گیشن  ایجنسی (ایف آئی اے ) نے کہا  ہے کہ  پٹواری مختیار احمد،نے موضع روات میں قیمتی اراضی غیر قانونی طریقے سے منتقلی کا الزام ہے ، ملزمان کیخلاف غیر قانونی طور پر زمین منتقلی اور کرپشن کی شکایت تھیں ۔

 فیڈرل انویسٹی گیشن  ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق  ملزم کے ساتھ اشتیاق شوکت، اور افتخار بھی غیر قانونی کام میں ملوث تھے ،  تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

پاکستان

قانونی معاملات میں کسی کی مداخلت قبو ل نہیں کریں گے ، چیف جسٹس

 چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے رپورٹ کیے وہ  میرے چیف جسٹس بننے سے پہلے کے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قانونی معاملات میں کسی کی مداخلت قبو ل نہیں کریں گے ،  چیف جسٹس

کراچی : چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کاکہنا ہے کہ عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں۔
کراچی میں سندھ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کا کہنا ہے کہ وہ جب سے چیف جسٹس پاکستان بنے ہیں،کسی بھی ہائی کورٹ کےکسی بھی جج کی جانب سے مداخلت کی شکایت نہیں ملی، اگر کوئی مداخلت ہوئی بھی ہے تو انہیں رپورٹ نہیں کیا گیا۔
 چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے رپورٹ کیے وہ  میرے چیف جسٹس بننے سے پہلے کے ہیں۔
قاضی فائز عیسیٰ کاکہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکر گزار ہوں، سندھ بلوچستان پہلے ایک ہی ہائی کورٹ ہوا کرتی تھی، یہ میرا اس بار روم کا پہلا وزٹ ہے، میں جب اپنے والد صاحب کے ساتھ آتا تھا یہ بار روم نہیں ہوتا تھا، سندھ ہائی کورٹ سے میری یادیں وابستہ ہیں جوکہ تاریخی عمارت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت  گرد ہلاک

 ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے برامد ہونے والے ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لے لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سرغنہ سہیل عرف عزماتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل عرف زرقاوی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ملیریا کی روک تھام کیلئے اقدامات اعادہ

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر بھی زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری   کا ملیریا کی روک تھام کیلئے  اقدامات   اعادہ

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملیریا کی روک تھام کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات نافذ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ملیریا کے ہر مشتبہ کیس کی جانچ پڑتال ، تصدیق اور علاج کو معیاری بنانا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر بھی زور دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll