جی این این سوشل

پاکستان

کل ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابی دنگل سجے گا

لاہور:کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی تیاریاں مکمل، کل ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابی دنگل سجے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کل ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابی دنگل سجے گا
کل ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابی دنگل سجے گا

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی42 کنٹونمنٹ کے 219 وارڈز کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کردی گئی ہے۔

مجموعی طور پر 1 ہزار 559 امیدوار میدان میں ہیں219 وارڈز کیلئے 1644 پولنگ اسٹیشنز ،5080 پولنگ  بوتھ  بنائے گئے ہیں 21 لاکھ 97 ہزار 741 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گےمرد ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 551 ہے10لاکھ 43 ہزار 190 خواتین اپنا ووٹ کاسٹ کریں گی۔

انتہائی  حساس پولنگ  سٹیشنوں پر  سی سی ٹی وی  کیمروں کو نصب کیا گیا ہے، سیکورٹی  کے لئے  پولیس کے ساتھ  رینجرز اہلکار  پولنگ سٹیشن  کی حدود کے باہر موجود ہونگے.

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹہ بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتجیہ نشر کرسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن  انتخابات  کی موثر نگرانی کے لئے سیکرٹریٹ میں کمپلینٹ سنٹر قائم کر دیا،انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کی شکایات 051-9204402 اور 9204403 پر درج کروائی جاسکتی ہے۔

 

علاقائی

مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آئی ہے، مریم اورنگزیب

پاکستانی پنجاب میں "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں سموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی، سینئر صوبائی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آئی ہے، مریم اورنگزیب

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آئی ہے ۔

پنجاب میں سموگ کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو کئے جانے والے اقدامات اور تمام اداروں کے کردار سے پنجاب کو سموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی، پاکستانی پنجاب میں "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں سموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی، لاہور میں سموگ سے بچاؤ کیلئے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پربدستور پابندی عائد ہے ۔

سینئیر صوبائی وزیر  نے کہاکہ ہمیں اپنے علاقوں میں سموگ پھیلانے والے ذرائع کے تدارک کے بھرپور کوششیں جاری رکھنی ہیں ، سموگ سے بچاﺅ کے لئے ہر شہری کا تعاون لازمی ہے، فیلڈ میں موجود ای پی اے، پولیس، ٹرانسپورٹ، پنجاب حکومت کے تمام اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔

مریم اورنگزیب  کا کہنا ہے کہ سموگ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے والے ہر ادارے کا افسر اور عملے کا فرد ہیرو ہے، مشکل حالات میں مشکل فیصلے عوام کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کے لیے کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ماسک پہنیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیالکوٹ:زارا قتل کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار مرکزی ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا

بہو پر کردار کشی کے  لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے  ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر زارا کو قتل کیا ہے،ملزمہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ:زارا قتل کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار مرکزی ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا

سیالکوٹ کے علاقے  ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیس میں  گرفتارمرکزی ملزمہ صغراں بی بی نے اعتراف جر م کر لیا ہے۔

پولیس  کو دیے گئے بیان کے مطابق مرکزی ملزمہ کا کہنا ہے کہ بہو پر کردار کشی کے  لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر بہو زارا کو قتل کیا ہے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ سارا قصور میرا ہے،میری وجہ سے میری بیٹی،پوتے اور رشتہ دار مصبیت میں پھنسے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے  ملزمہ صغراں کی دوسری بیٹی صبا اوربیٹے قاسم کو بھی زیرحراست میں لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق مقتولہ زارا کے اغوا کی ایف آئی آر میں مزید دفعات بھی شامل کردی گئیں  ہیں اور مقدمے میں قتل کی نیت، اغوا اور دیگر دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 جبکہ زارا قتل کیس کے مرکزی ملزم نوید کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے،ملزم نوید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ حمیرا مظفرکی عدالت میں پیش کرتے ہوئے  پولیس نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،تاہم  عدالت نے ملزم نوید کوایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالے کردیا۔

کیس میں ملوث دیگر ملزمان صغراں ، یاسمین ، عبداللہ  کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا،پولیس کے مطابق مقدمے میں اب تک چار ملزمان گرفتار اور دو زیرحراست ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈسکہ میں  سسرالیوں نے بہو کو بے دردی سے  قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی تھی۔ لڑکی کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے اور ساس صغراں، نند یاسمین، نواسے عبداللہ سمیت 4 افراد نے مل کر لڑکی کو بے دردی سے قتل کیا۔

بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کے دوران  ملزمان کو گرفتار کیا تو دوران تفتیش سفاک ملزمان نے اپنے اس گھناؤنے اقدام کا اعتراف جرم کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران اس بات کا  پتہ چلا کہ زارا کی شادی 4 سال قبل  خالہ زاد عبدالقدیر سے ہوئی تھی اور وہ سعودی عرب میں اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہتی تھی لیکن اکثر و بیشتر اپنے ایک ڈھائی سالہ بیٹے کے ساتھ پاکستان آتی رہتی تھی اور 9 ماہ کی حاملہ تھی،زہرہ ایک ماہ پہلے پاکستان واپس آئی اور میکے میں رہائش پذیر تھی لیکن پھر ساس نندوں نے دھوکے سے اپنے گھر بلایا اور سوتے میں قتل کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پرایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بلایا، ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے، انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll