کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن : تحریک انصاف نے میدان مار لیا، نون لیگ دوسرے نمبر پر
کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 60 نشستوں پر میدان مارلیا ۔ن لیگ دوسرے نمبر پر رہی ۔


لاہور : کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے، ملک کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 60 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) 59 امیدواروں کی جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 55 آزاد امیدوارکامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے 17 امیدوار ،ایم کیو ایم کے10، جماعت اسلامی کے 7، بی اے پی اور اے این پی کے 2,2 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔
پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری رہا، غیرسرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے 51، آزاد 32 اور تحریک انصاف کے 28 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
لاہور میں مسلم لیگ ن نے واضح اکثریت سے میدان مارا، لاہور کے دو کنٹونمنٹ بورڈ میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ،دونوں کنٹونمنٹ بورڈز میں 19 میں سے 15وارڈز میں ن لیگ کامیاب جبکہ پی ٹی آئی صرف تین وارڈز جیت سکی ،ایک وارڈز میں آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔
چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی دس وارڈز پر انتخابی دنگل میں مسلم لیگ ن نے پانچ سیٹیں لے کر میدان مار لیا۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف 10 میں سے صرف دو سیٹوں پر کامیابی سمیٹ سکی۔ جماعت اسلامی نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا۔
سندھ سے پاکستان تحریک انصاف کی 14 جبکہ پیپلز پارٹی کے 11امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایم کیو ایم 10، آزاد 7، جماعت اسلامی 5 اور (ن) لیگ کے3 امیدوار کامیاب ہوسکے۔
کراچی کا میدان بھی پاکستان تحریک انصاف نے مار لیا، پی ٹی آئی کے 14، پیپلز پارٹی 11، جماعت اسلامی 5 ،ایم کیو ایم پاکستان اور (ن) لیگ کے 3,3 جبکہ 6 آزاد امیدوار وں نے کامیابی حاصل کی ۔کراچی میں 6 کنٹونمنٹ بورڈ کے 42 وارڈز کے نمائندوں کے لیے پولنگ میں مجموعی طور پر 343 امیدوار میدان میں تھے جن میں سے 238 کا تعلق سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے تھا جبکہ 105 امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیا۔ پولنگ کے لیے کل 287 پولنگ اسٹیشنز اور ایک ہزار 115 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف 18، آزاد 9، (ن) لیگ کے 5 ،پیپلزپارٹی کے 3 اور اے این پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔
بلوچستان سے 4 آزاد، تحریک انصاف 3 اور بی اے پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ بلوچستان میں( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار نہ جیت سکا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں مجموعی طور پر ایک ہزار 559 امیدوار میدان میں اترے۔ سب سے زیادہ 180 امیدوار پی ٹی آئی نے اتارے، مسلم لیگ (ن) کے 143، پیپلز پارٹی 112، جماعت اسلامی 104، کالعدم تحریک لبیک پاکستان 86، اللہ اکبر تحریک کے 74 ، ایم کیو ایم کے 42، پی ایس پی 35، (ق) لیگ 34 اور جے یوآئی کے 25 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا، اس کے علاوہ 659 آزاد امیدوار نے بھی انتخابات میں حصہ لیا ۔ ووٹنگ کیلئے 1644 پولنگ سٹیشنز جب کہ 5080 پولنگ بوتھ بنائے گئے۔پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

ریلوے حکام نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے 5 کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

سانحہ سوات نے ریسکیو نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا، 1122 حکام کی وضاحت
- 15 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج مکمل کرفیو نافذ
- 4 گھنٹے قبل

جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری
- 5 گھنٹے قبل

برطانیہ میں موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے
- 15 گھنٹے قبل

اسلام آبادمیں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا
- 3 گھنٹے قبل

پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پیچیدہ امراض قلب میں مبتلا 40 بچوں کے مفت آپریشن
- 3 گھنٹے قبل