جی این این سوشل

تفریح

برٹنی سپیئرز نے ایرانی دوست سے منگنی کرلی

نیویارک : امریکی پاپ گلوکار برٹنی سپیئرز نے اپنے ایرانی دوست سیم اصغریکا سے منگنی کرلی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برٹنی سپیرئر کی دوستی 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی ۔ 
برٹنی سپیرئر کی دوستی 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی ۔ 

گلوکارہ نے منگنی کا اعلان انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرکے کیا جس میں وہ اپنی منگنی کی انگوٹھی مداحوں کو دکھارہی ہیں ، انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یقین نہیں کرپا رہی ہیں ۔ 

امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کے منگیتر اصغر سیم کا تعلق ایران سے ہے اور وہ بارہ سال کی عمر سے امریکہ میںمقیم ہیں اور ان دنوں بطور ماڈل ، فٹنس ٹرینر اور اداکار کے طور پر کام کررہے ہیں ۔ 

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Britney Spears (@britneyspears)

برٹنی سپیرئر کی دوستی 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی ۔ 

برٹنی سپیئرز کی اس سے قبل دو بار شادی ہوچکی ہے ، ان کے سابقہ شوہر ریپر کیوں فیڈر لائن سے دو بچے بھی ہیں ۔ اس کے علاوہ برٹنیاپنے بچپن کے دوست دیس الیگزینڈر سے بھی شادی کرچکی ہیں جو صرف 55 گھنٹوں بعد ہی ختم ہوگئی تھی ۔ 

پاکستان

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے

گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے، گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا،ایرانی صدر نے مزار قائد پر حاضری دی۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے کراچی پہنچ پہنے، طیارے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا،

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، محترمہ آصفہ بھٹو، عذراپیچوہو، شرجیل میمن اور ناصرشاہ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔

ایئرپورٹ سے ایرانی صدرابراہیم رئیسی گورنرہاؤس پہنچ گئے، جہاں ان کی گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر ہاؤس سے ایرانی صدر قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، صدر ابراہیم رئیسی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنرسندھ کامران ٹیسوری بھی ہمراہ تھے جبکہ سندھ کابینہ کے ارکان بھی مزار قائد پر موجود تھے۔

بعدازاں ایرانی صدرابراہیم رئیسی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ہے، تقریب میں ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا جبکہ ایرانی صدر کی اہلیہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔

ایرانی صدر منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی میں قیام کریں گے، بدھ کی صبح ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کی کمی 

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ  40 ہزار 900 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کی کمی 

 سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی کمی آگئی۔ 
اسی طرح سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ  40 ہزار 900 روپے ہوگئی ، دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کمی ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے لیکن گزشتہ روز سے سونے کی قیمتوں میں کچھ کمی آنے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی کے مہینےمیں سونے کی قیمت فی تولہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور 10 گرام 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے تک  پہنچ گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہم پر بنائے گئے جھوٹے کیسز اپنی موت خود مر جائیں گے، شیخ رشید

جو جیل میں ایک دن بھی نہیں رہ سکے وہ ہم پر جھوٹی شہادتیں دے رہے ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم پر بنائے گئے جھوٹے کیسز اپنی موت خود مر جائیں گے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم پر بنائے گئے جھوٹے کیسز اپنی موت خود مر جائیں گے۔

راولپنڈی میں شیخ رشید کی انسداد دہشت گردی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وہ لوگ جو جیل میں ایک دن بھی نہیں رہ سکے وہ ہم پر جھوٹی شہادتیں دے رہے ہیں، ہم پر جھوٹے کیسز کی بھرمار ہے۔

انہوں نے کہ اکہ یہ حکومت مکمل فیل ہو چکی ہے، عوام مر رہے ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ میں اس وقت موقع پر موجود بھی نہیں تھا جن کیسز میں مجھے شامل کیا گیا ہے۔

یہ حکومت فیل ہو چکی ہے  اور عوام پس رہی ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہمیں ہر روز عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے۔ ہم پر ایسے کیسز بنائے گئے ہیں کہ دنیا ان پر  ہنسے گی۔ اُنہیں یہ کیسز واپس لینا ہوں گے ہم قانون کے دائرے میں لڑیں گے۔

اُن کا مزید کہنا ہے تھا لوگوں پر قیامت گزر رہی ہے ہزاروں جھوٹے کیسز  بنائے گئے ہیں۔ ایک شخص پاکستان میں ہی موجود نہیں تو اس پر بھی کیس بنا دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll