ویب ڈیسک : معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرعائزہ خان سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں۔ گزشتہ روز عائزہ خان نے ایک کروڑ فالورز کا سنگِ میل عبور کیا اور اب وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں۔ عائزہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔
View this post on Instagram
عائزہ کے بعد انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکارہ ایمن خان ہیں جن کے 90 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ ماہرہ خان 79 لاکھ فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اداکارہ منال خان 78 لاکھ فالوورز کے ساتھ چوتھے اور سجل علی 72 لاکھ فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
خیال رہے کہ عائزہ خان انسٹا گرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں۔ وہ روزانہ ہی اپنی اور اہلخانہ کی تصاویر اور پیغامات انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہیں جسکی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ عائزہ خان سوشل میڈیا پر اپنے نئے پروجیکٹس کے حوالے سے بھی مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 19 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 19 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 21 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago






