جی این این سوشل

کھیل

یوایس اوپن ٹینس فائنل میں بڑا اپ سیٹ، نوواک جوکووچ کو ڈینیل میڈویڈو کے ہاتھوں شکست

روسی کھلاڑی نے جوکووچ کو یوایس اوپن فائنل میں سٹریٹ سیٹس میں ہراکر پہلا گرینڈ سلام جیت لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یوایس اوپن ٹینس فائنل میں بڑا اپ سیٹ، نوواک جوکووچ کو ڈینیل میڈویڈو کے ہاتھوں شکست
یوایس اوپن ٹینس فائنل میں بڑا اپ سیٹ، نوواک جوکووچ کو ڈینیل میڈویڈو کے ہاتھوں شکست

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ۔ روسی کھلاڑی نے جوکووچ کو یوایس اوپن فائنل میں سٹریٹ سیٹس میں ہراکر پہلا گرینڈ سلام جیت لیا،  روس کے ڈینیل میڈویڈو نے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کا ایک سال میں چاروں گرینڈ سلام جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

روس کے ڈینیل میڈویڈو نے شروع سے ہی جوکووچ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور چھ چار سے پہلا سیٹ اپنے نام کیا، دوسرے اور تیسرے سیٹ میں بھی جوکووچ کم بیک نہ کرسکے۔ڈینیل نے چھ چار چھ چار چھ چار سے سٹریٹ سیٹس میں میدان مارلیا اور کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام جیت لیا۔

جوکوچ ریکارڈ نہ بنانے پر  آبدیدہ ہوگئے،وہ رافیل نڈال اور روجر فیڈرر کا سب سے زیادہ گرینڈ سلام جیتنے کا ریکارڈ بھی نہ توڑ سکے۔

علاقائی

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

اسلام آباد : اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی، ایم سی آئی کی2فائربریگیڈآگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نواز میمن کا کہنا ہے ری فیلنگ کے لیےآنے والے ٹینکرمیں آگ لگی، آگ لگنےکی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرکو لگی آگ پر80 فیصدقابوپالیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباداورمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنرموقع پرموجود ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ سال بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے بنکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز سے آج(جمعہ) کو اسلام آباد میں ملاقات کی اور  بنکنگ محتسب نے صدر کو سالانہ محتسب رپورٹ بھی  پیش کی۔

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سراج الدین عزیز نے صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے میں بنکنگ محتسب کے کردار کو اجاگر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے کسٹم اہلکار وں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

چیئرمین ایف بی آر، ممبران اور افسران نے شہداء کی عظیم قربانی کو سراہا اور فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے  کسٹم اہلکار  وں کی یاد  میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

اسلام آباد: ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پانچ کسٹمز اہلکاروں کی یاد میں جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹرز میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

محکمہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسٹم حکام کو 18 اپریل کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے شہید کیا گیا تھا۔


تعزیتی ریفرنس میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ، بورڈ ممبران اور افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین ایف بی آر، ممبران اور افسران نے شہداء کی عظیم قربانی کو سراہا اور فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll