آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف کو صوبے کی موجودگی اندرونی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، تربیتی نظام اور کور کے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور آرمی چیف کو صوبے کی موجودہ اندرونی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رینجرز اور آرمی کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امن و امان کے حوالے سے معاونت سے بھی آگاہ کیا گیا، کراچی ٹرانسفرمیشن پلان پر عمل درآمد کیلئے فوج کی کثیر الجہتی مدد سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سول انتظامی کی بھرپور معاونت پر کراچی کور کو سراہا، کراچی کور شہر کی ٹرانسفارمیشن پلان کے اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل پر ساتھ دے رہی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی زور دیا۔آرمی چیف نے کہا کہ خطے کی تازہ پیشرفت کے تناظر میں قومی ردعمل اپنانے کی ضرورت ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے خاتون پاکستان گرلز سکول کراچی کا دورہ بھی کیا، آرمی چیف نے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات پر سکول انتظامیہ کو سراہا، آرمی چیف نے مستحق بچیوں کے لئے اعلی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کی بھی تعریف کی۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago





