جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم عمران خان نے  وفاقی کابینہ کا اجلاس کل  طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے  وفاقی کابینہ کا اجلاس کل  طلب کرلیا،وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا ارکان کو بھجوا دیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم عمران خان نے  وفاقی کابینہ کا اجلاس کل  طلب کرلیا
وزیر اعظم عمران خان نے  وفاقی کابینہ کا اجلاس کل  طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق کابینہ کل ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سمری پر غور کرےگی،ہیوی کمرشل گاڑیوں پر وینڈرز کیلئےاضافی ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری پر غورکیا جائیگا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین ،ممبران کی تنخواہوں و مراعات پر رپورٹ پیش ہوگی،نادرا کے ممبران کی تقرری پر وزارت داخلہ کی سمری منظوری کےلئے پیش ہوگی۔

قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ 2021 کا ڈرافٹ کابینہ ایجنڈے میں شامل جبکہ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ میں امیگیرنٹس کے محافظ کے تقرری اور تبادلہ پر غور ہوگا۔

ایف بی آر کے ڈیٹا بنک کےہیک ہونے کے بعدآپریشنل ایمرجینسی کے نفاذ کا فیصلہ اور پینل سرچارج کی چھوٹ کی سمری کابینہ ایجنڈا میں شامل جبکہ رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے۔

دیا میر بھاشا ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو اورکابینہ کمیٹی نجکاری کے 10اگست کے فیصلوں میں ترمیم کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈااورای سی سی کے 9 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

 

تجارت

امریکہ سے زرعی تعلقات استوار کریں گے ، پا کستانی سفیر

پنجاب اور کیلیفورنیا سسٹر سٹیٹ تعلقات کے قیام میں گورنر کے کردار کو سراہتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ سسٹر سٹیٹ تعلقات کے تحت تعاون کو اگلے درجے تک لے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اس نظام کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ سے زرعی تعلقات استوار کریں گے  ، پا کستانی سفیر

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، ہائبرڈ بیج کی پیداوار اور کلائمیٹ سمارٹ فصلوں اور زراعت میں امریکہ کی مہارت اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا خواہاں ہے۔

سفیر پاکستان لاس اینجلس کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ کیلیفورنیا کی سینئر قیادت، تھنک ٹینک، میڈیا نمائندگان اور بالخصوص کیلیفورنیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے  رہنماؤں  سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر ایلینی کونالاکس سے بات کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ دونوں فریقین آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں بھی تعاون کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں ۔ دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سلیکون ویلی سے جڑا ہوا ہے اور متعدد پاکستانی نژاد امریکی کمپنیاں پاکستان کے ٹیک سیکٹر میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔اسی طرح قابل تجدید توانائی اور خصوصاً نیو انرجی کے شعبے میں تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی اور امریکہ کی جامعات کے آپس میں روابط ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا امریکی پارٹنر یونیورسٹی کے ساتھ کثیر جہتی تعاون ہے۔

پنجاب اور کیلیفورنیا سسٹر سٹیٹ تعلقات کے قیام میں گورنر کے کردار کو سراہتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ سسٹر سٹیٹ تعلقات کے تحت تعاون کو اگلے درجے تک لے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اس نظام کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔

لیفٹیننٹ گورنر ایلینی نے سفیر پاکستان کے ریمارکس کو سراہتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبے میں امریکہ کے پاس بہترین ٹیکنالوجی اور طریقے رائج ہیں اور وہ ریاست میں کاشتکاری کے بارے میں تاثر کو تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔انہوں نے پاکستان اور کیلیفورنیا کے درمیان زرعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

دوسری جانب اورنج کانٹی کی معروف عالمی امور کونسل نے سفیر مسعود خان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جہاں سفیر پاکستان نے بڑی تعداد میں موجود دانشوروں، پالیسی تجزیہ کاروں اور دیگر شعبوں کے ماہرین سے گفتگو کی۔

مسعود خان نے کہا کہ پاکستان امریکہ یا چین  میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں  چاہتا بلکہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان افہام و تفہیم بڑھانے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوامی  روابط ، طلبا اور ماہرین تعلیم، قانون سازوں، سرکاری اہلکاروں، تاجروں اور ایک دوسرے کے ممالک کا سفر کرنے والے سرمایہ کاروں کے تبادلوں کے قائم کئے جاسکتے ہیں۔

پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے ۔ یہ کل آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے۔ ملک کی 300 سے زائد جامعات نوجوان نسل کو ایسی مہارتوں سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہیں جو پاکستان کی معیشت میں معاون ثابت ہوں گی۔

مسعود خان نے قیام پاکستان کے بعد سے لیکر تعلیم، زراعت اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے شعبوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو اجاگر کیا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکہ کو پاکستانی ٹیک ایکسپورٹ گذشتہ سال 1.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ ٹیک سیکٹر میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی غماز ہیں ۔

سفیر پاکستان نے یوایس بیورو آف ایجوکیشن اینڈ کلچرل افیئرز اور یو ایس پاکستان بزنس کونسل کی مدد سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر بھی  روشنی ڈالی ۔

سفیرپاکستان مسعود خان نے ڈورسی اور وٹنی ایل ایل پی کا دورہ کیا اور فرم کے بین الاقوامی طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سندھ حکومت نے بس سروس پر سمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا

صوبائی وزیر شرجیل میمن  نے شرکاء کو بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ نگران حکومت کے دور میں تا خیر  کا شکار ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت نے بس سروس پر سمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا

کراچی: کراچی میں سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت نے ہفتے کے روز آٹومیٹڈ فیر کلیکشن سسٹم (AFCS) متعارف کروایا ، جو لوگوں کو پیپلز بس سروس پر سمارٹ کارڈ کے ذریعے اپنے بس کا کرایہ ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔


انہوں نے کہا  کہ کارڈ کو ابتدائی طور پر روٹ 1 اور 9 بسوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، خودکار نظام کرایہ وصولی کے نظام میں شفافیت لائے گا۔


گزشتہ دو تین سالوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 35 سے 40 کلومیٹر تک کے سفر کے لیے فی کس 50 روپے کرایہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


صوبائی وزیر شرجیل میمن  نے شرکاء کو بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ نگران حکومت کے دور میں تا خیر  کا شکار ہوا ۔ 

واضح رہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت اورنج لائن اور ییلو لائن پر بھی کام کر رہی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز ڈے منایا جا رہا ہے

آج فائر فائٹرز کے عالمی دن پر عظیم قربانیوں اور خدمات کے اعتراف میں ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز ڈے منایا جا رہا ہے

ہر سال 4 مئی کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جاتا ہے ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز کے عالمی دن پر عظیم قربانیوں اور خدمات کے اعتراف میں ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، بدقسمتی سے پاکستان میں ان ہیروز کو وہ مقام نہ مل سکا جس کے وہ حق دار ہیں۔

فائر فائٹرز ڈے  منانے کا مقصد فائر فائٹرز کی عظیم قربانی یاد کرنا، ان کا کردار اجاگر کرنا اور حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

فائر فائٹرز کا دن منانے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے جلد حل کیلئے اقدامات کیے جانا بھی ضروری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll