اسلام آباد: وفاقی اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فیک نیوز کے حوالے سے قانون لارہے ہیں فیک نیوز کے حوالے سے صحافی ورکر ز کیلئے جرمانہ نہیں بلکہ صحافی ورکرز کیلئے یہ بل بہت اہم ہے۔


جی این این کے پروگرام "خبر ہے" میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ 7 قوانین ہیں جو میڈیا اتھارٹی کو دیکھتے ہیں ،صحافی برادری کو پی ایم ڈی اے پر اعتراض ہے تو کوئی تجویز دے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کئی ممالک میں پی ایم ڈی اے جیسا قانون نافذ ہے،جعلی خبریں صرف پاکستان نہیں دنیا کا مسئلہ ہے،جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کے حوالے سے قانون میں ترمیم کی جارہی ہے،تحریک انصاف نے ہمیشہ میڈیا کا ساتھ دیا ہے، صحافیوں کو وہ سہولیات دینے جارہے ہیں جس کی کسی دور میں مثال نہیں ملے گی۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جو بھی قوانین اب بنائے جا رہے یہ سب کےسامنے لائے جا رہے ہیں،میڈیا قانون کا مسودہ خفیہ نہیں رکھا جا رہا ،قانون کامقصدمیڈیا کی آزادی ہے اور ہم صحافتی اقدار کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافی برادری فریم ورک کو سمجھے اور تجاویز دے،فریم ورک دیا اس قسم کے قوانین دوسرے ممالک میں ہیں،صحافی برادری بتائے جعلی خبروں سے کس طرح نمٹا جائے۔

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- 9 گھنٹے قبل

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان
- 6 گھنٹے قبل

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی
- 6 گھنٹے قبل

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 9 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 5 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 9 گھنٹے قبل

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- 4 گھنٹے قبل

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 4 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 6 گھنٹے قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 5 گھنٹے قبل