Advertisement
علاقائی

بی آرٹی بسوں میں سفر ,کوروناویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سےمشروط

پشاور:بی آرٹی بسوں میں سفر کوروناویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سےمشروط کردیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 14 2021، 5:49 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
بی آرٹی بسوں میں سفر ,کوروناویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سےمشروط

تفصیلات کے مطابق ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ20 ستمبرکےبعدکوروناویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیرکسی کوبھی بی آر ٹی میں سفرکی اجازت نہیں ہوگی ،بی آرٹی کی جانب سے کوروناایس اوپیزپرسختی سے عمل درآمدجاری ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے مسافروشہری ذمہ داری کامظاہرہ کریں اور کوروناویکسین لازمی لگوائیں،بی آرٹی کے تمام ملازمین کی کوروناویکسینیشن مکمل ہے۔

Advertisement