اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا ۔ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔


ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں وفاقی کابینہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی سمری پر غور کرے گی ۔ کابینہ ہیوی کمرشل گاڑیوں پر وینڈرز کےلئے اضافی ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری پربھی غور کیا جائے گا ۔ کابینہ میں 20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیرمین اور ممبران کی تنخواہوں اور مراعات پر رپورٹ پیش ہوگی جبکہ نادرا کے ممبران کی تقرری پر وزارت داخلہ کی سمری منظوری کےلئے پیش ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ 2021 کا ڈرافٹ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ بیورو آف امیگریشن اینڈ اورسیز ایمپلائمنٹ میں امیگیرنٹس کے محافظ کے تقرری اور تبادلہ پر غور ہوگا۔
ایف بی آر کے ڈیٹا بنک کےہیک ہونے کے بعدآپریشنل ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ اور پینل سرچارج کی چھوٹ کی سمری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔رویت ہلال سے متعلق قانون سازی ، دیا میر بھاشا ڈیولپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کو بھی کابینہ اجلاس کا حصہ بنایا گیا ہے ۔
کابینہ کمیٹی نجکاری کے دس اگست کے فیصلوں میں ترمیم سمیت کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ،ای سی سی کے 9 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی مقدمات کی اورسیز پاکستانیز سے متعلق سمری منظوری کے لئے پیش ہوگی ۔

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 3 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 2 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 7 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 3 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 6 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 2 گھنٹے قبل