اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت اس ماہ سے معاشرے کے کمزور طبقات کو چینی، آٹے اور دالوں سمیت اشیائے ضروریہ پر مخصوص اعانت دینے کا آغاز کرے گی۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب اور غذائی تحفظ کے معاونِ خصوصی جمشید چیمہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کیش سبسڈی یا مخصوص اعانت نقد رقم کی صورت میں ہو گی جس میں پینتیس سے چالیس فیصد آبادی کا احاطہ کیا جائے گ ا۔ ان کاکہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھرمیں روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں اور اشیا کی فراہمی متاثر ہوئی اوراس کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں ہوئی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی فی ٹن 430 ڈالر پر چلی گئی ہے ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ماضی میں زراعت کا شعبہ نظر انداز رہا اور کسان متاثر ہوا، ہمیں زرعی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے، کسان سے لے کر ریٹیلر تک قیمتوں کا تعین کررہے ہیں، احساس پروگرام کا ڈیٹا آگیا ہے، جس کے تحت ہم رواں ماہ سے ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے، اس سے قبل گیس اور بجلی پر ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے تھے، اب آٹا، گھی، چینی، دالوں پر کیش سبسڈی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی ریلیز پرائز 19 سو روپے کردی ہے جس کے بعد آئند چند دنوں میں آٹے کی قیمت میں غیرمعمولی کمی ہوجائے گی۔
شوکت ترین نے کہا کہ دنیا میں خام آئل کی قیمت میں 58 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں 9 فیصد تک خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا، ہم نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی نہیں بڑھائی، ہم نے لوگوں کی آمدن بڑھانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی مدد کرنی ہے اس کے لیے پاکستان روپے میں افغانستان کو برآمدات کرے گا، 450 ملین ڈالرز کی ویکسین درآمد کی گئی، گھبرانے کی ضرورت نہیں، تجارتی خسارہ کنٹرول میں رہے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ یکم اکتوبر سے بجلی کی قیمت بڑھے گی یا نہیں، اس بارے میں کوئی علم نہیں۔
وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ 2018ء میں قرض بلحاظ جی ڈی پی کی شرح 74 فیصد تھی، 2020ء میں قرض بلحاظ جی ڈی پی شرح 85 اعشاریہ 7 فیصد تک پہنچ گئی، 2021ء میں قرضوں کی شرح کم ہو کر 81 اعشاریہ 1 فیصد پر آ گئی۔ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت 10 اداروں میں بہتری لا کر ان کی نجکاری کرے گی، وزارتوں کے پاس ان اداروں کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، اس مقصد کے لیے نج کاری کمیشن میں بورڈ قائم کیا جائے گا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 17 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 17 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل






