جی این این سوشل

پاکستان

سکول کھلیں گے یا نہیں ؟ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے واضح اعلان کردیا

اسلام آباد: حکومت نے 24 میں سے 18 اضلاع میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ اور پچاس فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے ۔ تاہم پنجاب کے پانچ اور کے پی کے میں ایک ضلع میں پابندیاں مزید ایک ہفتہ برقرار رہیں گی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ویکسی نیشن نہ کروانے والے سکولوں کے سٹاف کو کام کی اجازت نہیں دی جائیگی
ویکسی نیشن نہ کروانے والے سکولوں کے سٹاف کو کام کی اجازت نہیں دی جائیگی

 

اسد عمر نے کہا ہے کہ لاپرواہی ، ایس اوپیز کو نظر انداز کرنا کورونا کیسز میں اضافے کا باعث بنا ہے ۔ 5300 مریض ہسپتالوں میں آکسیجن پر ہیں ۔ ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کورونا مریضوں کا دباؤ ہے ۔ کوشش ہے کہ آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے ، چند ہفتے  کے دوران آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ۔ کورونا کی صورتحال بہتر ہوئی ہے مگر خطرہ ابھی موجود ہے ۔

این سی او سی کا نوجوانوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

24 میں سے 18 اضلاع میں پابندیاں نرم کی جارہی ہیں تاہم پنجاب کے پانچ اور کے پی کے ایک ضلع میں پابندی برقرار رہے گی ۔16 ستمبر سے پچاس فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جارہے ہیں ۔ 6 اضلاع میں آؤٹ ڈور ڈائیننگ کا ٹائم بڑھا کر دس بجے تک کردیا ہے ۔

این سی او سی کا تعلیمی ادارےمزیدایک ہفتےبندرکھنےکافیصلہ

ویکسی نیشن نہ کروانے والے سکولوں کے سٹاف کو کام کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے والے بیرون ملک نہیں جاسکیں گے ۔

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کاروبار کے آغاز پر 700 سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 
آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔
سٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی اسی طرح برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس نے کچھ ہی دیر کے بعد واپسی کا سفر شروع کر دیا تاہم اس وقت 100 انڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے اور اس وقت 70 ہزار 901 پوائنٹس پر موجود ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، عمران خان

جمہوریت قانون کی بالادستی اور شفاف الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، عمران خان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمہوریت قانون کی بالادستی اور شفاف الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی،خیبرپختونخوا میں بھی الیکشن ہوئے پولیس نے کہیں کوئی ایف ائی آر نہیں کاٹی اور نہ ہی دھاندلی ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کریں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، بیرون ملک مقیم پاکستانی یہاں پیسہ اس لیے نہیں لگاتا کہ اس کو کوئی تحفظ نہیں، مستحکم حکومت کے لیے جمہوریت ضروری ہے جو صرف شفاف انتخابات کے ذریعے ممکن ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں کوئی جمہوریت نہیں یہ آٹھ فروری سے ڈرے ہوئے تھے، اکتوبر سے فروری تک انتخابات صرف پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے ملتوی کیے گئے، سپریم کورٹ میں بھی ہماری پٹیشن اس لیے نہیں سنی گئی کہ وہ بھی پی ٹی آئی کے کرش ہونے کا انتظار کررہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا نام و نشان ختم کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا، ملک میں اخلاقیات کو ختم کر کے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا، پنجاب کا الیکشن پہلے سے پلان تھا اور ضمنی انتخابات میں پہلے ہی ڈبے بھرے ہوئے تھے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کا موجودہ سیٹ اَپ پاکستان کے فیوچر کو نقصان پہنچا رہا ہے، مجھ سے ڈیل کی نہ کسی نے کوئی بات کی نہ کوئی پیغام آیا، سوال یہ ہے کہ وہ مجھ سے کس بات پر ڈیل کریں گے؟ آٹھ فروری کو جب عوام ایک طرف کھڑی ہو گئی تو وہ وقت تھا بات کرنے کا ملک کی عوام ایک طرف کھڑی ہو جائے تو کیا اس سے کوئی جیت سکتا ہے؟

عمران خان نے کہا کہ عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے اپنے عوامی نمائندے کا انتخاب بنیادی حق ہے جو کہ عوام سے چھین لیا گیا ہے، میری بیوی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن اسے سزا دلوا کر ایک کمرے میں بند کر دیا گیا ہے، میری تینوں بہنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، مریم نواز اور بے نظیر سیات دان ہیں مگر میری اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اچھے تھے اسی لیے ہمارے دور میں او آئی سی فارن منسٹر کانفرنس ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ملائیشیا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک

ایک ہیلی کاپٹر میں7 اہلکار اور دوسرے میں 3 افراد سوار تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک

ملائیشیا کی ریاست پیراک میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ 
رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی بحری فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 9 بجکر 32 منٹ پر ضلع منجونگ کے ساحلی علاقہ لوموٹ کی رائل ملائیشین نیوی بیس پر فلائی پاسٹ کی ریہرسل کے دوران ٹکرا نے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے۔
 بیان میں بتایا گیا کہ ایک ہیلی کاپٹر میں7 اہلکار اور دوسرے میں 3 افراد سوار تھے۔ حادثے کے باعث دونوں ہیلی کاپٹرز میں سوار 10 افراد ہوئے جن کی نعشیں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll