جی این این سوشل

دنیا

مسجد نبوی میں فرض نمازوں کے لیے اجازت نامہ ضروری نہیں

صلاہ و سلام پیچ کرنے اور روضہ شریفہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ پہلے بھی ضروری تھا اور اب بھی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہے
ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہے

مدینہ منورہ : سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں فرض نمازیں ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ ضروری نہیں ہے بلکہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہے۔

سعودی عرب نے اپنے ملکوں میں مقیم تارکین وطن کے ویزوں میں توسیع کردی

سعودی اخبار عکاظ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں مزید کہا ہے کہ صلاہ و سلام پیش کرنے اور روضہ شریفہ صلی اللہ علیہ وسلم  میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ پہلے بھی ضروری تھا اور اب بھی ہے ۔

سعودی عرب کے بعد کویت نے بھی پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہےکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز کے لیے جانے والوں سے توکلنا ایپ پر سٹیٹس دکھانے کے لیے کہا جاتا ہے کہ جو لوگ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں یا پہلی خوراک سے لے کر چودہ دن گزار چکے ہیں ایسے زائرین کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز کی اجازت ہوتی ہے ان سے الگ سے اجازت نامہ طلب نہیں کیا جاتا۔

پاکستان

پاک فوج کے سینئر کمانڈز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کے سینئر کمانڈز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ واقعات میں شہید ہونے والے 8 کسٹم اہلکاروں کی بے لوث قربانیوں کے اعتراف اور اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج کے سینئر کمانڈروں نے شہداء کے آبائی شہروں میں جاکر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کی غیر متزلزل حمایت کے عہد کی روشنی میں پاک فوج کے سینئر کمانڈرز نے شہدا ء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔
شہداء کے اہل خانہ نے حمایت اور احترام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے۔ ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ آج ہم جس امن اور آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہ ان بہادر بیٹوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ ہم بحیثیت قوم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ٹرانسمیشن و ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیمِ نو کی اصولی منظوری

وزیراعظم نے کم آمدنی والے صارفین کو کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھے فراہم کرنے کیلئے جامع پلان طلب کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرانسمیشن و ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیمِ نو کی اصولی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے ترسیلی نظام نیشنل ٹرانسمیشن و ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیم نو کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے اس حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی قائم کرد ی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے کم آمدنی والے صارفین کی سہولت کیلئے کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھے فراہم کرنےکیلئے جامع پلان طلب کر لیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت بجلی شعبے کی اصلاحات کے جائزے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کا تیسرا اور حتمی دور منعقد ہوا۔

وزیراعظم آفس میں بجلی کے شعبے کی اصلاحات کا نفاذ یقینی بنانے کیلئے سیل قائم کر دیا گیا جو پورے عمل کی کڑی نگرانی کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے کو کم نرخوں پر بجلی فراہم کرنے کیلئے بھی ایک جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے، ہر ماہ بجلی کے شعبے کی اصلاحات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس کی خود صدارت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، حکومتی محکموں میں مؤثر سزا اور جزا کے نظام کے بغیر اصلاحات ممکن نہیں۔اجلاس کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے مسائل اور اس کی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی صورتحال، نقصانات اور ان کی نجکاری و آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کی گئیں۔ اجلاس کو ٹیرف ریشنالائیزیشن، صنعتوں و گھریلو صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی کے نرخوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو مختلف تجاویز میں گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے علاوہ دیگر استعمال کیلئے گیس کی بجائے بجلی استعمال کرنے کے حوالے سے مختلف لائحہ عمل پیش کئے گئے۔ وزیراعظم نے بریفنگ کی تعریف کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ منظور شدہ اصلاحات کا نفاذ معینہ مدت میں یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اسحاق ڈار، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، عبدالعلیم خان، سابق وزیرِ بجلی محمد علی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، ارکان قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، انجینئر قمر الاسلام، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین نیپرا اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ : جامعات میں غزہ میں ہو نے والی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے ، طلباء گرفتار

تاہم کیلیفورنیا میں گرفتاریاں اس افراتفری کے بالکل برعکس تھیں جو آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں جمعرات کو ہوئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ   : جامعات میں غزہ میں ہو نے والی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے ، طلباء گرفتار

امریکا کی درجنوں ریاستوں میں اعلی جامعات کے طالبعلوں کا غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج یونیورسٹی آف سدرن کیلفورنیا ( یو ایس سی )سے شروع ہو کر جمعرات کو متعدد دوسری ریاستوں کی یونیورسٹیوں اور کالجز تک پھیل گیا ہے ۔

 امریکی کالجوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں طلبا اپنے سکولوں کے متفقہ مطالبے کے ساتھ احتجاجی کیمپوں میں جمع ہو رہے ہیں،ٹیکساس پولیس نے بدھ کو یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں متعددطلبا مظاہرین کو گرفتار کیاہے، ٹیکساس کی ایک یونیورسٹی میں پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اسرائیل-حماس جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے درمیان تازہ ترین جھڑپوں میں درجنوں کو جارحانہ طور پر حراست میں لینے کے چند گھنٹے بعد ہی امریکا بھر میں یونیورسٹی کیمپسزمیں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

تاہم کیلیفورنیا میں گرفتاریاں اس افراتفری کے بالکل برعکس تھیں جو آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں جمعرات کو ہوئی ہیں ۔سینکڑوں مقامی اور ریاستی پولیس جن میں سے کچھ گھوڑوں پر سوار تھے اور لاٹھیاں پکڑے ہوئے تھے نے مظاہرین کو دھکیل دیا، ایک موقع پر کچھ کو سڑک پر گرا دیاگیا ۔

ریاستی محکمہ پبلک سیفٹی کے مطابق، یونیورسٹی اور ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کے حکم پر افسران نے 34 طلبہ کو گرفتار کر لیا۔یہ طالبعلم امریکی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ کاروبار روکنے ،عوامی سطح پر اسرائیل کے بائیکاٹ اور جنگ بندی اور اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے مطالبات کر رہے ہیں ۔کولمبیا یونیورسٹی میں جاری مظاہروں اور گزشتہ ہفتے 100 سے زائد طلبا کی گرفتاریوں سے متاثر ہو کر، میساچوسٹس سے کیلیفورنیا تک کے طلبا اب کیمپس میں سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہو رہے ہیں، احتجاجی کیمپ لگا رہے ہیں اور اپنے مطالبات پورے ہونے تک ڈ ٹے رہنے کا عہد کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll