Advertisement
علاقائی

اپوزیشن صرف این آر او کی چٹ کے چکروں میں ہے:فیاض الحسن چوہان

لاہور:صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ملکی فلاح سے بے نیاز ساری اپوزیشن صرف این آر او کی چٹ کے چکروں میں ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 15th 2021, 4:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اپوزیشن صرف این آر او کی چٹ کے چکروں میں ہے:فیاض الحسن چوہان

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ غیر سیاسی اپوزیشن کشکول لیے جگہ جگہ عوامی حمایت کی بھیک مانگ رہی ہے،اپنے ادوار میں تو یہ لٹیروں کا ٹولہ کسی پروگریسو معاملے پر اکٹھا نہ ہو سکا۔

ان کا کہنا ہے کہ آج جب حکومت ریفارمز پر عمل پیرا ہے، اپوزیشن اس کام میں بھی روڑے اٹکا رہی ہے، سنگل نیشنل کریکولم، الیکٹرانک ووٹنگ مشین، پی ایم ڈی اے نئے پاکستان کی بنیاد بنیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ہمیشہ کمزور اداروں سے اپنی جیبیں بھریں اور عوام کو بے سہارا چھوڑ دیا، لوٹ مار ایسوسی ایشن حکومت پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والے آصف زرداری بھی بزدار حکومت پر تنقید کر رہے ہیں،گندم پر اپنے آقاؤں کو سبسڈی دینے والے شاہد خاقان حکومتی زرعی پالیسی پر بول رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن ایڑھی چوٹی کا زور لگا لے پھر بھی ان کےعوامی حمایت کشکول میں کچھ نہیں آئے گا۔

Advertisement
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • ایک دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • ایک دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 18 گھنٹے قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 دن قبل
Advertisement