اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنےوالوں کے اضافی پاسپورٹ منسوخ کرنے کیلئے ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی فیصلے سے متعلق اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کی، اجلاس میں سیکٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور ڈی جی پاسپورٹ ڈاکٹر نعیم رؤف شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں : معروف امریکی جریدے نے دنیاکی 100بااثر شخصیات کے نام جاری کردیے
وزارت داخلہ کو دوہرے پاسپورٹ کی 1629 درخواستیں موصول ہوچکی جو پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہیں، ایمنسٹی کے حوالہ سے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
وزیر داخلہ کی ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو کابینہ کیلئے سمری تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، ایمنسٹی سکیم کے لئے مختلف تجاویز پر غور اہم فیصلے کر لئے گئے۔
دوہرے پاسپورٹ ایمنسٹی سکیم کیلئے درخواست گزاروں کو صرف ایک پاسپورٹ رکھنے کی اجازت ہوگی۔سکیم کے تحت ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کروانے کیلئے 90 روز کی مہلت دی جائے گی، ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے افراد کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوا دیئے جائیں گے۔
موجودہ قانون میں ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کی سزا کم از کم تین سال کی جیل ہے، ایمنسٹی سکیم سے ایک سے زائد ناموں والے پاسپورٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا،ماضی میں چھ ایمنسٹی سکیموں کے ذریعے 12 ہزار پاسپورٹ کی کلیرنس کی جا چکی ہے۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 19 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 19 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 17 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 18 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 16 گھنٹے قبل