طالبان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ دو ہفتے تک کابل میں داخل نہیں ہوں گے ، زلمے خلیل زاد
امریکی فوجی صرف امریکیوں اور افغان اتحادیوں کو نکالنے کے لیے کام کریں گے اور امریکہ کی طویل ترین جنگ میں مزید توسیع نہیں کریں گے


کابل : امریکی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کاہ کہ 14 اگست کو امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ ہوا کہ وہ کابل میں داخل نہیں ہوں گے ۔
زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کےد وران اقتدار کی متنقلی عمل میں آئی تھی ، لیکن اشرف غنی کے اچانک جانے سے طالبان کے ساتھ معاہدہ ٹوٹ گیا ۔ اشرف غنی کے ملک سے نکل جانے کے بعد یہ منصوبہ ناکام ہوگیا ۔
طالبان نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم کی تازہ تصویر جاری کردی
ان کا کہنا تھاکہ اشرف غنی کے نکل جانے سے ملک میں امن و امان کا مسلہ ہوا ۔ طالبان نے اشرف غنی کے جانے کے بعد امریکہ سے کابل کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لینے کا کہنا، جس پر امریکہ کا جواب تھا کہ ہم سیکیورٹی کی ذمہ داری نہیں لیں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ صدر جوبائیڈن نے اصرار کیا تھا کہ امریکی فوجی صرف امریکیوں اور افغان اتحادیوں کو نکالنے کے لیے کام کریں گے اور امریکہ کی طویل ترین جنگ میں مزید توسیع نہیں کریں گے ۔
طالبان نے امریکا پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا
انہوں نے کا کہ افغانستان میں امریکہ کے مزید قیام کے لیے کوئی آپشن نہیں ہے ۔ ہمیں ایک واضح تاثر دیا گیا ہے اگر امریکہ افغانستان میں موجودگی کو طول دینے کی کوشش کرتا ہے تو ہمارے سروس ممبرز دوبارہ طالبان تشدد کا نشانہ بن جائیں گے ۔
زلمے خلیل زاد نے جنگ کے اس طرح سے خاتمے کی ذمہ داری قبول نہیں کی انہوں نے کہا ہے کہ افغانوں پر منحصر ہے کہ وہ امن معاہدے پر پہنچیں ۔
چین کا افغانستان میں نئی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا عندیہ
یاد رہے کہ افغان نژاد خلیل زاد، سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ میں ایک سینئر شخصیت رہے ہیں ، جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے انخلاء کے لیے مذاکرات کار کے معمور کیا تھا ۔ جوبائیڈن انتظامیہ نے انہیں عہدے پر برقرار رکھتے ہوئے مذاکرات کو جاری رکنے کا کہا تھا ۔

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 17 گھنٹے قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 17 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 17 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 17 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 14 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 11 گھنٹے قبل

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 17 گھنٹے قبل











.jpg&w=3840&q=75)
