جی این این سوشل

کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ٹف ٹائم دے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی 20  ورلڈکپ میں دوسری ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرسکتے ہیں
ٹی 20  ورلڈکپ میں دوسری ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرسکتے ہیں

راولپنڈی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پریکٹس سیشن کا آغاز کردیا

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن ہوا جبکہ مہمان ٹیم بھی ٹریننگ میں مصروف ہے ۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ٹف ٹائم دے سکے ۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان

حسن علی کا کہنا ہے کہ ابھی سے تیاری شروع کریں گے توٹی 20  ورلڈکپ میں دوسری ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرسکتے ہیں ۔

پاکستان

ضنمی انتخابات میں دھاندلی نے ووٹ کو عزت کو کا نعرہ دفن کر دیا، یاسمین راشد

کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے، عوام کے ساتھ اور کتنی زیادتی کرنی ہے، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضنمی انتخابات میں دھاندلی نے ووٹ کو عزت کو کا نعرہ دفن کر دیا، یاسمین راشد

 پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ضنمی انتخابات میں دھاندلی نے ووٹ کو عزت کو کا نعرہ دفن کر دیا۔

شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقریر اور مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جو دھاندلی ہوئی اس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا، کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے، عوام کے ساتھ اور کتنی زیادتی کرنی ہے۔

یاسمین راشد  نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، 8 فروری میں ان کو اندازہ نہیں تھا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے۔

 یاسمین راشد نے لکھا کہ  اتنے ظلم ہونے کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا ،ن لیگ کو مجبورا اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 لے کر حکومت بنائی۔

 انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ضمنی الیکشن میں ان  کو معلوم تھا انکے ساتھ کیا ہونی ہے ،ا نہوں نے پہلے ہی تیاریاں  کر لی اور ڈبوں میں جعلی ووٹ بھر لیے،اور اب اعتراط پھر رہے ہیں کہ ہم الیکشن جیت گئے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے الیکشن کمیشن اور بیروکریسی  شریفوں کے گھر کی باندی بن کر رہ گئی ہے۔ان کی نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی نہ  اور نہ بیرون ملک میں رہی۔

 یاسمین راشد نے چیف جسٹس قاضی عیسیٰ صاحب سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان زیادتیوں پر نظرثانی کریں اور پاکستانیوں کو بربادی سے بچائیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں دلائل دینے کے کچھ وقت چاہیے جس کو منظور کرتے ہوئیے انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر کا مشترکہ اعلامیہ جاری

دونوں ممالک نے آزاد تجارت کے معاہدے کو جلد تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر  کا  مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں نے 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان اور اسرائیلی مظالم پرموقف واضح کیا گیا۔

دونوں ممالک نے آزاد تجارت کے معاہدے کو جلد تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔جیلوں میں قید دونوں ممالک کے شہریوں کی رہائی کا بھی فیصلہ ہوا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہمسائیہ ممالک افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے افغان مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں، دونوں ممالک نے تمام افغان باشندوں کو ملکی معاملات میں شریک کرنے کا مشورہ دیا۔

پاکستان اور ایران نے مشترکہ اعلامیہ میں غزہ پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایران نے دمشق میں ایرانی قونصلر سکیشن پر حملے کی مذمت کی، دونوں ممالک نے باہمی سرحد کو پاک ایران دوستی، امن کی سرحد کے طور پر تسلیم کیا، پاکستان اور ایران نے مستقل بنیادوں پر سیاسی، سکیورٹی حکام کے تعاون پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ باہمی تعاون کا مقصد دہشتگردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کیا۔ مہمان صدر پیر کو اسلام آباد پہنچے۔ انھوں نے پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کی۔ اس کے علاوہ لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کا کراچی کا دورہ، مزار قائد پر حاضری

دورے میں وزیراعظم سے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہبازشریف کا کراچی کا دورہ، مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے استقبال کیا۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری و دیگر بھی ساتھ موجود تھے۔
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں کاروباری برادری کی معروف شخصیات اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں وزیراعظم کاروباری برادری سے ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سے تجاویز لیں گے۔ 
دورے میں وزیراعظم سے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں، جن میں وزیراعظم صوبہ سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ کراچی کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll