اکنامک ویژن کے تحت سی پیک کو وسطی ایشیائی ریاستوں سے منسلک کرنا چاہتے ہیں: فوادچوہدری
دوشنبے :وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہےکہ اکنامک ویژن کے تحت سی پیک کو وسطی ایشیائی ریاستوں سے منسلک کرنا چاہتے ہیں ،افغان معاملہ سے پہلے بھی ہم وسطی ایشیائی ریاستوں پر اس بارے میں زور دیتے رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا دوشنبے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ازبکستان کےساتھ ٹرانس مزار شریف ٹرین اور روڈ نیٹ ورک منصوبے کے تحت ہم گوادر اور کراچی کو مزار شریف کے راستے پہلے تاشقند اور اس کے بعد دوشنبے اور قازقستان سے ملانا چاہتے ہیں،
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ازبکستان کےساتھ ٹرانس مزار شریف ٹرین اور روڈ نیٹ ورک منصوبے کے تحت ہم گوادر اور کراچی کو مزار شریف کے راستے پہلے تاشقند اور اس کے بعد دوشنبے اور قازقستان سے ملانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام وسطی ایشیائی ریاستیں اس منصوبہ کے تحت ٹرین اور سڑک سے منسلک ہو جائیں گی اور پورا منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ افغانستان میں صورتحال بہتر ہوگی، قازقستان کے صدر کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات میں بھی افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے افغانستان کو موجودہ صورتحال میں راستے میں چھوڑ دیا تو اس سے مسائل پیدا ہوں گے افغانستان یا تو استحکام کی طرف چلا جائے گا یا مکمل نقصان کی طرف جائے گا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی دنیا افغانستان میں طالبان حکام کے ساتھ ایگریمنٹ کر کے چلتی ہے تو اس میں افغانستان اور دنیا کا فائدہ ہوگا۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago




