جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کی ایران اور بیلا روس کے صدور سے ملاقاتیں

دوشنبے: وزیراعظم عمران خان نےایران اور بیلا روس کے صدور سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کی ایران اور بیلا روس کے صدور سے ملاقاتیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےملاقاتیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر کی ہیں،ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان سمیت خطے کی صورتحال اورعالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اپنی ویژن سینٹرل ایشیا پالیسی کے تحت وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ 

انہوں  نےکہا ہےکہ  پاکستان وسط ایشیائی ممالک کو سمندری تجارت کے لیے اپنی بندرگاہوں سے مختصرترین روٹ فراہم کرسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بات چیت کے دوران سہ ملکی ریلوے منصوبے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ یہ ریلوے منصوبہ ازبک شہر ترمیز سے شروع ہو کر افغانستان کے شہر مزارشریف، کابل اور جلال آباد سے ہوتا ہوا پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور پہ اختتام پذیر ہو گا۔

 

 

 

 

 

پاکستان

صدر مملکت سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، اقتصادی تعاون کے عزم کا اعادہ

ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت سے سعودی وزیر خارجہ کی  ملاقات،  اقتصادی تعاون کے عزم کا اعادہ

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات، اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں سعودی وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب نے مضبوط شراکت داری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور دہائیوں پرانے تعلقات ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔اسلامی دنیا کی خوشحالی سعودی عرب کی ترقی سے وابستہ ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

صدر مملکت نے خادمین حرمین شریفین کیلئے نیک خواہشات  کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر فریقین نے علاقائی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک نے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور غزہ میں اسرائیلی مظالم بند کرنے پر زور دیا۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو بھی سراہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دہشت گردی کے خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کےلئے پر عزم ہے، آرمی چیف

پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارون کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشت گردی کے خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کےلئے پر عزم ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اعلیٰ عسکری حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں کسی بھی جگہ سے دہشتگردوں کو فعال ہونے نہ دیں، مسلح افواج پاکستان سے دہشت گردی کے خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کےلئے پر عزم ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 264ویں کور کمانڈر ز کانفرنس میں شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں اور شہریوں سمیت شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کے دوران متعدد دہشت گرد حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے اور اہم دہشت گرد کمانڈروں کو بے اثر کرنے میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کمانڈروں کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں کو کسی بھی جگہ فعال نہ ہونے دیں،

پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارون کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، پاکستان سے اس خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

فورم نے بشام میں چینی شہریوں پر بزدلانہ دہشت گرد حملے اور بلوچستان میں معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی، ساتھ ہی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے فلسطینی عوام سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی۔

کانفرنس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ افغانستان سے سرگرم دہشتگرد گروہ علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگر فریقین نے کشیدگی کم نہ کی تو ایک وسیع علاقائی تنازع جنم لے سکتا ہے۔

فورم نے مسلح افواج کے خلاف مبنی پروپیگنڈا مہم پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اداروں اور سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات ایک وطیرہ بن چکا ہے، ان الزامات کا مقصد عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم ایسی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سازشی عناصرکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کا ایرانی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

کسی نے بھی ہمارے ملک پر حملہ کیا تو اس کے ہاتھ کاٹ دیں گے، ایران

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کا ایرانی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایرانی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج ایرانی حملوں کے جواب کی نوعیت اور وقت سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرسکی، جبکہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ایران کے پہلے براہ راست حملے پر کیا ردعمل دیں اس سے متعلق بھی اب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب ایرانی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے خدشات کے درمیان عالمی برادری ایران اور اسرائیل کو تحمل کامظاہرہ کرنےکا مشورہ دے رہے ہیں۔

اسرائیل کے ملٹری چیف آف سٹاف ہرزی حلوی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی ایرانی حملے کا بھرپور جواب دے گا تاہم انہوں نے اس کی کوئی تفصیلات پیش نہیں کیں۔

علاوہ ازیں اسرائیل میں موجودہ صورتحال ہائی الرٹ ہے تاہم حکام نے ہنگامی اقدامات میں نرمی کردی ہے، جس میں سکول سرگرمیوں کی پابندیوں کو ہٹا دیا اور بڑے اجتماعات کی پابندیوں پر بھی نرمی کردی ہے۔

دوسری جانب قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر کسی نے حملہ کیا تو اس کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔

ایرانی فوج ترجمان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’ہم جنگ کو خطے میں پھیلانا نہیں چاہتے لیکن ایران پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔‘

واضح رہے کہ 13 اپریل کی شب ایران نے اسرائیل پر تقریباً 300 ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے، جسے آپریشن سچاوعدہ کا نام دیا گیا ، حملے میں اسرائیلی دفاعی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ یکم اپریل کو اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے جواب میں ہے جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll