گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کٹ کی رونمائی کردی جو قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں زیب تن کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ منسوخ کردیا گیا ہے ۔ کھلاڑیوں کو کمروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ۔
مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں ہمارا سامنا کرنا ہوگا، رمیز راجا
ایس پی سی آئی اے سٹی طارق محبوب نے اسٹیڈیم کے باہر میچ کی منسوخی کا اعلان کیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ دورہ جاری نہیں رکھ سکتے ، دورہ نیوزی لینڈ ختم کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے یکطرفہ طور پر منسوخ کیا گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا تھا کہ انہیں آج سیکیورٹی الرٹ ملا تھا ۔
دورہ منسوخ ہونے کی خبروں کے بعد وزیراعظم پاکستان اور نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں تھا ۔ ہمارا انٹیلی جنس نظام دنیا کا بہترین نظآم ہے ۔ اس کے علاوہ پاکستانی سیکیورٹی حکام اور نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی حکام کے درمیان بات چیت بھی ہوئی ہے ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے ہدایات کے بعد دورہ جاری نہیں رکھ سکتے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہمیں ایڈوائس دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑیوں کا کورونا مثبت آنے کی اطلاع ہے، ڈے اینڈ نائٹ میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا جبکہ دو بجے ٹاس متوقع تھا تاہم دونوں ٹیمیں ابھی تک اسٹیڈیم نہیں پہنچیں جبکہ شائقین کو بھی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔
پی سی بی کی جانب سے شائقین کو ٹکٹوں کے ہمراہ اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی لانے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اورجڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس فیض آباد، رحمان آباد اور شمسہ باد اسٹیشن بند رہیں گے۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کٹ کی رونمائی کردی جو قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں زیب تن کرے گی۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کٹ کی رونمائی کردی جو قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں زیب تن کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تین ون ڈے اور پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تمام ایک روزہ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 25 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان شیڈول ہیں ۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ سال دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2003 میں پاکستان کا آخری دورہ کیا تھا جس میں 5 ایک روزہ میچز کھیلے گئے تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
- 13 گھنٹے قبل

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
- 15 گھنٹے قبل

معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 14 گھنٹے قبل

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان
- 14 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائی،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست
- 10 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ : لوڈر رکشے کی ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی
- 14 گھنٹے قبل
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا:بیٹنگ کے بعد شاہین باؤلنگ میں بھی ناکام، بھارت جیت کے قریب ،2 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز
- 13 گھنٹے قبل

گوگل جی میل کا صارفین کیلئے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
- 15 گھنٹے قبل