بھارت میں چھٹی جماعت کے دو طالب علموں کے ساتھ انوکھا واقعہ پیش آیا


بھارت میں چھٹی جماعت کے دو طالب علموں کے اکاؤنٹ میں اچانک 900 کروڑ سے زائد بھارتی روپے آگئے جس نے گاؤں بھر کے افراد کو حیرت میں مبتلا کردیا ۔ بھارتی ریاست بہارکے شہر کٹھیار سے تعلق رکھنے والے گروچرن وشواس اور اشیش کمار کے اکاؤنٹ میں اچانک 900 کروڑ سے زائد بھارتی روپے آگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطا بق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں طالب علموں نے حکومت کی جانب سے ملنے والی رقم کی معلومات حاصل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا دورہ کیا جس کے بعد اپنے اکاؤنٹس میں آئی غیر معمولی رقم دیکھ کر دونوں طالبعلم ششدر رہ گئے ۔ اشیش کمار کے اکاؤنٹ میں 62 کروڑ جبکہ گروچرن وشواس کے اکاؤنٹ میں905 کروڑ بھارتی روپے منتقل کیے گئے ۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کٹیہار کی جانب سے بھی دونوں طالب علموں کے اکاؤنٹ میں آئی خطیر رقم کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ خطیر رقم کی منتقلی کے حوالے سے بینک کے اعلیٰ عہدیداروں کو مطلع کردیا گیا ہے ، معاملہ ہمارے علم میں آتے ہی بینک اکاؤنٹ منجمد کرکے رقم کی منتقلی روک دی گئی تھی۔ رقم کی منتقلی کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ اکاؤنٹ میں اتنی رقم کہاں سے ٹرانسفر کروائی گئی ۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 20 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 18 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 20 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 20 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 17 گھنٹے قبل





