جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

اب واٹس ایپ کے زریعے صارفین خریداری بھی کر سکیں گے

سلیکان و یلی:  دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گوگل بی ٹا پروگرام کے تحت اپنے استعمال کنندگان کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کرادیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اب واٹس ایپ کے زریعے صارفین خریداری بھی کر سکیں گے
اب واٹس ایپ کے زریعے صارفین خریداری بھی کر سکیں گے

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق واٹس ایپ نےتجرباتی طور پر آن لائن کاروبار کرنے والے افراد کے لیے بزنس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کی مدد سے پہلی بار کسی بھی کاروبار کے بارے میں ایپلی کیشن کے اندر ہی پراڈکٹ اور سروسز تلاش کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

اس بارے میں فیس بک وائس بزنس میسیجنگ کے صدر میٹ آئیڈیما کا کہنا ہےکہ فیس بک اور انسٹا گرام کی طرح واٹس ایپ اپنی ایپلی کیشن میں اشتہارات نہیں چلاتا اور کاروباری افراد کی اسی مشکل کو مد نظررکھتے ہوئے یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سے قبل کاروباری افراد اپنی مصنوعات کی پیکیجنگ، ویب سائٹ یا فیس بک اشتہارات کے ذریعے گاہکوں کو واٹس ایپ چیٹ پر لاتے تھے۔

برازیل کے شہر ساؤ پالو میں ابتدائی طور پر اس فیچر کی آزمائش کی گئی ہے، جس کی مدد سے استعمال کندگان کو ایپلی کیشن کے اندر ہی موجود ڈائریکٹری میں شاپس ڈھونڈنے کی سہولت دی گئی ہے، جو کہ فیس بک کی جانب سے اپنی خدمات میں بہترین ای کامرس کی سہولیات فراہم کرنے کا حالیہ فیچر ہے۔

 لیکن اب اس میسیجنگ ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف چھوٹی کمپنیاں بلکہ بڑے کاروبار بھی API( سافٹ ویئر انٹرفیس) کے ذریعے اس نظام سے منسلک ہوسکیں گے، جس سے ان کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

 

اس فیچر کو کاروبار کی ہزاروں کیٹگریز بشمول فوڈز، ریٹیل اور مقامی خدمات پپر ٹیسٹ کیا جائے گا، فیس بک۔(فوٹو: ٹوئٹر)

 

واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران آن لائن کاروبار کو فروغ حاصل ہوا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  فیس بک نے اپنی ایپلی کیشنز میں ان ایپ شاپنگ کی سہولت شامل کردی تھی  رواں سال جون میں فس بک کے بانی مارک زکر برگ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ فیس بک شاپس کے دائرہ کار کو مختلف ملکوں میں واٹس ایپ تک پھیلایا جائے گا۔ جب کہ حالیہ چند برسوں میں واٹس ایپ نے بھی شاپنگ کارٹس اور کیٹلاگ جیسے خریداری کے ٹولز بھی متعارف کرائے ہیں۔

اس نئے فیچر کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو کاروبار کی ہزاروں کیٹگریز بشمول فوڈز، ریٹیل اور مقامی خدمات پپر ٹیسٹ کیا جائے گا اور اسے فی الحال برازیل میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے تاہم جلد ہی اس کا دائرہ کار دوسرے ممالک تک پھیلایا جائے گا۔

واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان  کے لیے گوگل پلے بی ٹا پروگروام کے ذریعے اینڈروئیڈ کی نئی اپ ڈیٹ  2.21.19.10  میں یہ اپ ڈیٹ دے گا۔

تجارت

نان اور روٹی کی کم قیمت قبول نہیں ، نان بائی ایسوسی ایشن کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ حکومت کا 16 روپے 2019 کا ریٹ ہے جب آٹا 850 روپے کا تھا ، اب آٹا 12 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نان اور روٹی کی  کم قیمت قبول نہیں ، نان بائی ایسوسی ایشن کا احتجاج

راولپنڈی: ڈپٹی کمشنرراولپنڈی  کی جانب  سے روٹی کی قیمت میں کمی اور نان بائی قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف جڑواں شہروں کے نان بائیوں نے ہڑتال کر کے تنور بند کر دیے جس سے شہری روٹی نان پراٹھہ سے مکمل محروم ہوگئے اور ناشتہ میں شدید مشکلات کا سامنا کیا۔


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کر کے 16 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کرنے، تندوروں کے چالان ، بھاری جرمانوں اور قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف نان بائی 3 روزہ ہڑتال پر چلے گئے جس سے تندور بند ہوگئے۔

راولپنڈی اور گردونواح کے عوام تندوروں کی بندش سے  ناشتہ کرنے میں مشکلات کا شکار رہے۔ بڑی تعداد میں شہری بغیر ناشتہ کے دفاتر اور طلبہ اسکول گئے جبکہ اکثریت نے ڈبل روٹی اور پاپوں پر گزارہ کیا۔
سیکرٹری جنرل نان بائی ایسوسی ایشن خورشید قریشی کا کہنا ہے ابتدائی طور پر یہ ہڑتال 3 روزہ ہے اس میں اضافہ بھی ممکن ہے ، ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دھرنا بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا 16 روپے 2019 کا ریٹ ہے جب آٹا 850 روپے کا تھا ، اب آٹا 12 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں 1 ہزار فیصد اضافہ ہوچکا ہے، ایک طرف روٹی کی قیمت 4 روپے کم اور دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 8 روپے بڑھا دی گئی ہے، یہ کمی واپس لی جائے وگرنہ طویل دورانیے کی ہڑتال پر جاسکتے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک کے مختلف شہرو ں میں بارش کا امکان

سندھ میں بیشتر مقامات پرتیز ہوائیں چلنے ، گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری کاامکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے  مختلف شہرو ں میں بارش کا امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر،اسلام آباد، پنجاب،بلوچستان اورسندھ میں بیشتر مقامات پرتیز ہوائیں چلنے ، گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری کاامکان ہے۔

آج (جمعرات) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور چھبیس کراچی اٹھائیس پشاور اکیسکوئٹہ تیرہگلگت پندرہمری گیارہاور مظفرآباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر، جموں،پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ، تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ Leh میں مطلع ابرآلود، تیزہوائیں چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر،پلوامہ اوربارہ مولہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس،Leh دو،اننت ناگ گیارہ اور شوپیاں میں نو ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ٹیکنا لو جی کو مزید وسعت دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکنا لو جی  کو مزید وسعت  دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکنالوجی اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔اسلام آباد میں آج (جمعرات) ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے مقصد کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان کو قدرت نے بے پناہ قدرتی اور انسانی وسائل سے نوازا ہے اور انسانی وسائل ہمارا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔انہوں نے ان قدرتی اور انسانی وسائل کی بین الاقوامی سطح پرتشہیر اور استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی فریم ورک کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سالانہ پچاس ہزار انجینئر اور آئی ٹی گریجویٹ پیدا کرتا ہے اور دنیا بھر میں انہیں نمایاں مقام ملتا ہے۔انہوں نے پروگرام میں شریک کمپنیوں سے کہا کہ وہ چِپ ڈیزائننگ اور سیمی کنڈکٹر کی صنعت میں مزید بہتری کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll