کراچی : سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پوری طاقت سے ایک بارپھر کرکٹ چھن جانےسےروکیں گے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان نےثابت کیاکہ بین الاقوامی کھیلوں کےلئے ہمارے حفاظتی اقدامات بہترین اوراعلیٰ سطح کےہیں، دنیاہماری سکیورٹی فورسز کی طاقت کاغلط اندازہ لگاتی ہے۔
وسیم اکرم نے لکھا کہ پوری طاقت سے ایک بارپھر کرکٹ چھن جانےسےروکیں گے۔کرکٹ ہمارے لئےکھیل سےبڑھ کرہے، دنیاکوہمیں ایک موقع دیناچاہئے۔
I think the world underestimates how powerful our security forces are. Cricket is more than a sport to us and we will do everything in our power to prevent cricket being taken from us again. The world needs to give us a chance to prove that!
— Wasim Akram (@wasimakramlive) September 19, 2021
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا، نیوزی لینڈ کرکٹ چیف ایگزیکٹو نے کہا تھا کہ دورہ جاری نہیں رکھ سکتے ، دورہ نیوزی لینڈ ختم کردیا گیا ہے ۔
دورہ منسوخ ہونے کی خبروں کے بعد وزیراعظم پاکستان اور نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں تھا ۔ ہمارا انٹیلی جنس نظام دنیا کا بہترین نظام ہے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے ہدایات کے بعد دورہ جاری نہیں رکھ سکتے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہمیں ایڈوائس دی گئی ۔
پی سی بی چیئرمین رمیز راجا کا کہنا تھا کہ آج کا دن انتہائی پریشان کن رہا، اپنے کھلاڑیوں اور فینز کے لیے افسردہ ہوں۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے لکھا کہ سیکیورٹی تھریٹ پر یکطرفہ فیصلہ کرکے دورہ منسوخ کرنا مایوس کن ہے، خاص طور پر اس صورت میں جب سیکیورٹی تھریٹ شیئر نہ کیا گیا ہو۔نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے، نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں ہمارا سامنا کرنا ہوگا۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک گھنٹہ قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل






