اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو خطاب کریں گے
نیو یارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منگل سے شروع ہونے والے اعلیٰ سطحی بحث میں زیادہ تر افغانستان ، موسمیاتی تبدیلی اور کورونا وائرس پر بحث پر ہو گی جس میں وزیر اعظم عمران خان سمیت عالمی رہنمائوں کی ایک بڑی تعداد خطاب کرے گی ۔


امریکی درخواستوں کے باوجود کہ رکن ممالک کورونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کے لیے پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغامات بھیجیں ، 83 سربراہان مملکت ،43 وزرائے اعظم ، تین نائب وزیراعظم اور 23 وزرائے خارجہ جنرل اسمبلی سے ذاتی طور پر خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان 24 ستمبر کو “دنیا کے سب سے بڑے سفارتی اجتماع” کے طور پر جانے والے اس سیشن سے ورچوئل خطاب کریں گے اور ایران ، مصر ، فرانس ، انڈونیشیا ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے صدور سے بھی خطاب کریں گے۔ہر وفد کو 193 رکنی اسمبلی کے محدود کئے گئے 76 ویں سیشن میں سربراہ مندوبین سمیت عام بحث میں سات ارکان لانے کی اجازت ہوگی ۔ اس سال کا موضوع ہے: “امید کے ذریعے حوصلہ پیدا کرنا ۔
کوویڈ 19 سے بازیابی ، پائیدار تعمیر نو ، کرہ ارض کی ضروریات پورا کرنا ، لوگوں کے حقوق کا احترام کرنا اور اقوام متحدہ کو دوبارہ تقویت دینا ” ہے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے اے پی پی کے نمائندے افتخار علی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فعال طور پر شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے ۔
کوویڈ۔ 19 وبائی مرض ، ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں پر تباہ کن اثرات اور بار بار آب و ہوا کی تباہ کاریوں کے بڑھتے ہوئے خطر ات جسے چیلنجز درپیش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ چیلنجز بڑی طاقتوں بالخصوص امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ساتھ ساتھ ہیں ، ہتھیاروں کی نئی دوڑ اور مشرق وسطیٰ ، افریقہ ، جنوبی ایشیا اور دنیا کے دیگر خطوں میں تنازعات مسلسل پھیلا رہی ہے ۔
پاکستان کے سفیر نے توقع ظاہر کی کہ کہ جنرل اسمبلی کے مباحثوں کا محور ان عالمی مسائل اور بعض تنازعات کی صورتحال پر ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ رکن ممالک سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس جامع رپورٹ کا جواب دیں جس کا عنوان ہے:
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے گزشتہ ہفتے پیش کیا گیا ہمارا مشترکہ ایجنڈا جس میں اقوام متحدہ کو دنیا کے موجودہ اور مستقبل کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کئی نئی تجاویز شامل ہیں۔سفیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کا پالیسی بیان ،
جو وزیر اعظم خان کی طرف سے دیا جائے گا ، توقع کی جاتی ہے کہ یہ خطاب بڑے عالمی معاشی اور سیاسی مسائل کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال اور افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کے خیالات کو پیش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پورے سیشن کے دوران ، پاکستان دنیا کی توجہ بھارتی غیر قانونی زیر تسلط کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، افغانستان میں استحکام ضروری ، اسلامو فوبیا اور انسداد ڈس انفارمیشن سے نمٹنے اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت کی طرف مبذول کرائے گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی کےہفتہ کے دوران منعقد ہونے والی کئی اعلی ٰ سطحی تقریبات میں ذاتی طور پر شرکت کریں گے جن میں جموں و کشمیر پر او آئی سی ورکنگ گروپ کا اجلاس ، سلامتی کونسل میں اصلاحات پر اتفاق کے گروپ کی وزارتی میٹنگ ، اورتوانائی پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس شامل ہیں جبکہ وزیر خارجہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ متعدد دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو ئیتیرس ے بھی ملاقات کریں گے ، وہ کئی تھنک ٹینکس سے خطاب کریں گے اور پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کے علاوہ نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
کورونا وائرس کی وباء نے اقوام متحدہ میں ذاتی طور پر کی جانے والی سفارتکاری کو سست کردیا ہے ، لیکن ویکسینوں نے چھوٹا سا اجتماع کرنا زیادہ محفوظ بنا دیا ہے ، حالانکہ ڈیلٹا کی مختلف شکلوں کے بڑے پیمانے پر پھیلائو کے باعث متعدد عالمی رہنمائوں نے عین آخری وقت پر جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت آنے کے فیصلے ترک کر دیئے ۔
امریکی صدر جو بائیڈن ، اردن کے شاہ عبداللہ اور ترکی ، برازیل ، وینزویلا اور فلسطین کے صدور کے علاوہ برطانیہ ، جاپان اور بھارت کے وزرائے اعظم ان رہنمائوں میں شامل ہوں گے جو اپنے ملک کی طرف سے خطاب کے لیے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں موجود ہوں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 25 ستمبر کو خطاب کریں گے۔
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- a day ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 5 minutes ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 17 minutes ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 11 minutes ago

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
- 2 days ago
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 21 hours ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- a day ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- a day ago
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید
- 2 days ago



