جی این این سوشل

کھیل

پاکستان آمد پر ،عاصم اظہر کی کرس گیل کو بریانی اور موسیقی کی آفر

لاہور: ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل  نے  پاکستان آنے کااعلان  کیا تو گلوکار عاصم اظہر نے بریانی سے ان کی تواضع کرنے کی پیشکش کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان آمد پر ،عاصم اظہر کی کرس گیل کو بریانی اور موسیقی کی آفر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔

جارح مزاج کھلاڑی کرس گیل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں کل پاکستان جارہا ہوں کون میرے ساتھ آرہا ہے؟

کرس گیل کی ٹویٹ پر گلوکار عاصم اظہر نے انہیں بریانی کی پیشکش کردی ہے گلوکار عاصم اظہر نے جوابی ٹوئٹ کی کہ خوش آمدید کرس گیل، ہم آپ کی مہمان نوازی اچھی بریانی، اوربہترین موسیقی  سے کریں گے۔

خیال رہے کہ   نیوزی لینڈ نے    دورہ پاکستان  منسوخ کردیا تھا،  نیوزی لینڈ کرکٹ چیف ایگزیکٹو نے کہا تھا کہ دورہ جاری نہیں رکھ سکتے ، دورہ نیوزی لینڈ ختم کردیا گیا ہے ۔

دورہ منسوخ ہونے کی خبروں کے بعد وزیراعظم پاکستان اور نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہواتھا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا  تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں تھا ۔ ہمارا انٹیلی جنس نظام دنیا کا بہترین نظام ہے ۔  نیوزی لینڈ کرکٹ ذرائع کا کہنا  تھا کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے ہدایات کے بعد دورہ جاری نہیں رکھ سکتے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہمیں ایڈوائس دی گئی ہے۔

کھیل

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز ،تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ آج  کھیلا جائے گا

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز ،تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ آج  کھیلا جائے گا

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ آج  کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میزبان آئرلینڈ ٹیم نے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان آئرلینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے نہ صرف شکست دی بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریں گے دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔

دوسری جانب آئرش کپتان نے کہا کہ پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے پر آ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی ہوگئی۔

صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے کی کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار 733  روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 2337 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دبئی میں غیر ملکیوں کی پراپرٹی کا ڈیٹا لیک، پاکستانیوں کی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں

17 ہزار پاکستانیوں نے دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی میں غیر ملکیوں کی پراپرٹی  کا ڈیٹا لیک، پاکستانیوں کی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں غیر ملکیوں کی پراپرٹی کا ڈیٹا لیک، پاکستانیوں کی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں شامل ہیں۔

دبئی میں غیر ملکیوں کی تقریباً 400 ارب ڈالرز کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے "پراپرٹی لیکس" میں دنیا کی کئی سیاسی شخصیات، حکومتی اہلکاروں اور ریٹائرڈ سرکاری افسروں کے نام شامل ہیں، پاکستانیوں کی دبئی میں 11 ارب ڈالرز کی جائیدادیں ہیں، دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے غیرملکیوں میں پاکستانیوں کا دوسرا نمبر ہے۔

پراپرٹی لیکس میں انکشاف ہوا ہے کہ 17 ہزار پاکستانیوں نے دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں، بھارتی شہری دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے غیرملکیوں میں سب سے آگے ہیں، 29 ہزار 700 بھارتیوں کی دبئی میں 35 ہزار جائیدادیں ہیں۔

اس کے علاوہ 19 ہزار 500 برطانوی شہریوں کی دبئی میں 22 ہزار جائیدادیں ہیں، برطانوی شہریوں کی دبئی میں خریدی گئی جائیدادوں کی مالیت 10ارب ڈالر ہے، آٹھ ہزار پانچ سو سعودی شہریوں نے دبئی میں ساڑھے آٹھ ارب ڈالرز کی 16 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔ 

پراپرٹی لیکس میں سابق وزیراعظم، ایک درجن سے زیادہ ریٹائرڈ سرکاری افسروں، پولیس چیف، ایک سفارت کار اور ایک سائنسدان کا نام بھی شامل ہے۔

پراپرٹی لیکس کے مطابق سندھ کے چار ارکان قومی اسمبلی اور سندھ اور بلوچستان کے 6 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی کی بھی دبئی میں جائیدادیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll