ڈسکہ : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں ری الیکشن ہونا چاہیے، ری الیکشن میں میں ان کی ضمانتیں ضبط کروانی ہیں۔

مریم نواز کا ڈسکہ میں کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ نواز شریف کا پیغام ہے کہ اللہ جسے عزت دیتا ہے اسے کوئی رسوا نہیں کر سکتا۔اگر پتا ہوتا کہ ڈسکہ کی سیٹ کی خاطر اتنے بے چین ہیں، جانیں لے لیں گے تو وہ سیٹیں مفت میں ان کو دے دیتی، ووٹ چوروں کو کہنا چاہتی ہوں کہ شرم کرو، حیا کرو تم نے ایک گھر کا چراغ بھجا دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ کے بہادر عوام کا شکریہ ادا کرنے آئی ہوں، ڈسکہ کو پیغام دینی آئی ہوں کہ آپ نے ثابت کر دیا کہ جب عوام جاگ رہی ہوتی ہے تو کسی ووٹ چور، ڈاکو کی کوئی ترکیت کامیاب نہیں ہوتی، 2018 میں تو دھوکا کھا لیا لیکن اس بار فیصلہ کر لیا تھا کہ ووٹ کو چوری نہیں ہونے دینا، 2018 میں تو ووٹ چور بھاگ گئے تھے لیکن 2021 میں بھاگنے نہیں دیں گے۔
مریم نواز کا کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ووٹ چور عمران خان کی عقل کو سلام پیش کرتی ہوں، ووٹ چور عمران خان کی دور اندیشی کو جو دھند میں بھی نظر آ جاتی ہے سلام پیش کرتی ہوں، عمران خان ووٹ چور5 کی سیاسی بصیرت کو بھی سلام پیش کرتی ہو۔انہوں نے کہا کہ ووٹ ہی نہیں الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری کر لیا، سنا تھا کہ ووٹ چوری ہوتا ہے، الیکشن چوری ہوتا ہے کبھی سنا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ ہی چوری ہو جائے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن پورے ڈسکہ میں ری الیکشن کروائے، جس تبدیلی کا جنازہ 19 فروری کو نکلا ری الیکشن میں اس تبدیلی کو قبر میں دفنا کر آنا، دھند بھی بڑی سمجھدار ہے کہ کون سے پولنگ اسٹیشن پر آنا ہے اور کون سے پولنگ اسٹیشن پر نہیں، دھند بہت تھی کہ پتا نہیں چلا کہ ڈسکہ کدھر ہے اور بکسہ کدھر ہے، ڈسکہ ملا تو بکسہ گم، بکسہ ملا تو ڈسکہ گم، الیکشن کمیشن خود کہ رہا ہے کہ نہ صرف عملہ گم ہوا بلکہ ڈسی ، پولیس، آئی جی، چیف سیکرٹی، چیف منسٹر اور حکومت بھی گم۔
مریم نواز نے کارکنوں سے کہا کہ جس کو کہتے تھے کہ اس کی سیاست ختم ہو گئی، اور دھاندلی سے الیکشن سے باہر رکھا، نواز شریف کو بیٹی سمیت جیل میں ڈال دیا، نوا شریف کا بیانیہ پورے پاکستان میں گونج رہا ہے،۔انہوں نے کہاآج کل چل رہا ہے کہ یہ دھند ہے، یہ ڈسکہ ہے اور یہ عمران خان ووٹ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، یہ ہے نواز شریف، یہ ہے عوام کی طاقت اور یہ ہے اس کا بیانیہ جو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے مزید کہا کہ 22 کروڑ عوام کی نظریں الیکشن کمیشن پر ہیں، الیکشن کمیشن عوام کے ووٹ کا محافظ ہے، اس لیے الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ ووٹ چوروں کو پکڑیں اور مقدمہ درج کریں،ڈسکہ میں ری الیکشن ہونا چاہیے، ری الیکشن میں میں ان کی ضمانتیں ضبط کروانی ہیں، ووٹ چوروں کو دفن کرنا کا وقت آ گیا ہے، ڈسکہ والوں کو ن لیگ کی فتح مبارک ہو۔

فیض حمید پر لگے الزامات سے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے،آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف NCCIA کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
- 19 منٹ قبل

ویمنز ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی شاندار واپسی، بنگلہ دیش کو 100 رنز سے شکست
- 15 منٹ قبل

حکومت کا سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

ہم عالمی چیلنجز کا مقابلہ اجتماعی اقدار سے کریں گے: چیئرمین سینیٹ
- 16 منٹ قبل

"حرا مانی اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کرنے دیا جائے: سلیم معراج
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
غزہ پر مظالم کے باعث انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

جتھوں کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، ریاست بلیک میل نہیں ہوگی: طلال چوہدری
- 4 گھنٹے قبل

دو سال تک دھوکا دیا گیا، اب انصاف چاہتی ہوں: نمرہ مہرا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
- 2 گھنٹے قبل

قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 4 گھنٹے قبل

جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ٹاکرا منگل کو ہو گا
- 4 گھنٹے قبل