Advertisement

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی : لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیزن کا پہلا میچ جیت لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 22nd 2021, 9:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن  کے دوسرے میچ میں  لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز نے پہلی بار سیزن کا پہلا میچ جیت لیا۔پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کو 141  رنز کا ہدف دیا۔

 لاہور قلندرز نے 141 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں پورا کرلیا،  محمد حفیظ 33، راشد خان 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ  بین ڈنک نے 22، آغا سلمان نے 21 رنز بنائے اور  فخر زمان نے 15، سہیل اختر نے 14 رنز کا اضافہ کیا۔پشاور زلمی کی طرف سے وہاب ریاض اور ثاقب محمود نے 2-2 شکار کیے۔

واضح رہے کہ  لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور زلمی پہلے کھیلتے ہوئے  20 اوورز میں 6 وکٹوں نے نقصان پر 140 رنز بنا سکی۔

Advertisement