ویرات کوہلی نےاپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان کا عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 کے بعد مختصر فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنےکا بھی اعلان کیا تھا


ممبئی: بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے متحدہ عرب امارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے 2021 کے سیزن کے بعد اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی بھی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
ویرات کوہلی نے اعلان کیا کہ وہ بھارتی ٹی 20 لیگ جاری ایڈیشن کے بعد اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ ویرات کوہلی نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ آئی پی ایل کا رواں سیزن بحیثیت کپتان رائل چیلنجرز بنگلور میرا آخری سیزن ہوگا۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے بیٹی کا نام بتا دیا
انہوں نے کہا کہ میں اپنا آخری آئی پی ایل میچ کھیلنے تک رائل چیلنجرز بنگلور کا کھلاڑی رہوں گاجبکہ میں اس ٹیم کے تمام شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے سپورٹ کیا۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی 2013 سے رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی کررہے ہیں مگر وہ اب تک ایک بھی آئی پی ایل ٹائٹل جیت نہیں سکے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 کے بعد مختصر فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنےکا بھی اعلان کیا تھا۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 18 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 17 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 21 گھنٹے قبل






