Advertisement

سعودی خواتین کو فوج میں شامل ہونے کی اجازت مل گئی

ریاض : سعودی عرب میں خواتین کو فوج میں شامل ہونے کی اجازت دیدی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 22nd 2021, 10:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

عرب میڈیا کے مطابق  سعودی عرب میں خواتین کو فوج میں شامل ہونے کی اجازت دیدی گئی۔سعودی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ  فوج  میں بھرتی کیلئے مردوں کےعلاوہ خواتین  کو بھی درخواستیں  بھجوائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق   خواتین سعودی عرب کی بحری ،بری،فضائی ،اسٹرٹیجیک میزائل فورس  کیلئے درخواست بھجوا سکتی ہیں، خواتین کو فوجی میڈیکل سروسز میں بھی شمولیت کی اجازت دی گئی ہے۔

تمام درخواست گزاروں  کو داخلہ کا طریقہ کار پاس کرنا ہوگا ،سعودی خواتین درخواست دہندگان کی عمر 21 سے 40 سال کے درمیان ہونی چاہئے ، اس کی قد 155 سینٹی میٹر یا لمبی ہوسکتی ہے  اور وہ سرکاری ملازم نہیں ہوسکتی ہیں۔ خواتین کی پاس آزاد قومی شناختی کارڈ بھی ہونا ضروری ہے اور کم از کم ایک ہائی اسکول کی تعلیم بھی ہونی چاہئے۔ غیر سعودی شہریوں سے شادی شدہ درخواست دہندگان کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement