ڈسکہ : وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم اصلاحات کی بات کرتے ہیں، وزارت سائنس الیکشن کمیشن کو کہنے جا رہی ہے کہ اگلے الیکشن الیکٹرانک کرائے جائیں۔

ڈسکہ میں وفاقی وزراء نے اپنے امیدوار کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز سے حسرت یہ ہے کہ وہ کبھی کوئی سچ بھی بول دیں، کیلبری سے شروع ہوتی ہیں اور لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں، مریم صاحبہ میں جھوٹ بولنے کا اعتماد بہت بڑھ گیا ہے۔
فواد چودھری کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ نوشہرہ اور وزیرآباد جہاں ن لیگ جیتی وہاں سب ٹھیک ڈسکہ میں سب خراب، جو نتیجہ آپ کے حق میں وہ شفاف اور جہاں آپ ہارے وہاں دھاندلی۔ یہاں پر الیکشن میں دھاندلی کا الزام تو ہمیں لگانا چاہیے،رات ایک بجے مریم صاحبہ نے ٹویٹ کیا کہ الیکشن جیت گئے۔انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسرز نے نتائج واٹس ایپ کیے، ہمارے امیدوار الیکشن جیت چکے ہیں نوٹی فکیشن جاری ہونا چاہیے، ہم نے لیگ کیطرح جشن نہیں منا سکتے کیونکہ ہمارے لوگ شہید ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ہم اصلاحات کی بات کرتے ہیں، سینیٹ الیکشن میں دھاندلی ہو رہی ہے اب تو ثبوت بھی سامنے آ گئے، ووٹنگ کو الیکٹرانک کر دیا جائے، وزارت سائنس الیکشن کمیشن کے کہنے جا رہی ہے کہ اگلے الیکشن الیکٹرانک کرائے جائیں، وزارت سائنس نے الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام ترتیب دے دیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ درباریوں اور شاہی خاندان کے ذاتی ملازموں نے الیکشن کو خون آلودہ کرنے کی سازش کی، آج قاتل کو اسٹیج پر اپنے ساتھ کھڑا کر کہ شاباش دی گئی، شہید کے ورثا کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی، اشتہاری، منشیات فروش اور قبضہ گروپ کی ن لیگ پشت پناہی کرتی رہی ہے۔ آج ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والا ٹولے میں ہار برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں، نسل در نسل غلامی کا طوق ڈسکہ والوں نے اتار کر پھینک دیا، چوری اور سینہ زوری کی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر یہاں آیا، سوغوار خاندان کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے آیا ہوں، ن لیگ ہمیشہ دھونس، پیسہ، غنڈہ گردی اور قتل وغارت کی سیاست کرتی آئی ہے، آج مگر مچھ کے آنسو بہائے جا رہے تھے، وہ دیکھ کر ماڈل ٹاؤن کا سانحہ یاد آ گیا، ماڈل ٹاؤن سانحے کا مرکزی کردار بھی آج یہاں موجود تھا، اس کی سربراہی میں الیکشن کے دوران جانیں گئیں، انھوں نے برملا اظہار کیا کہ الیکشن بندوق سے جیتیں گے، یہ بات انھوں نے ٹی وی پر کہی۔
شبلی فراز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ غصہ اور دہشتگردی اس لیے کی جا رہی ہے کیونکہ ان کو پتا چل گیا ہے کہ نواز شریف کا بیانہ مسترد ہو چکا ہے، 2018 کے الیکشن کے نتائج دیکھ لیں کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کتنا فرق تھا، ڈسکہ میں جہاں ان کے پاس 40 ہزار کی لیڈ تھی آج الیکشن ہار رہے ہیں، ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل رہی ہے، جو علاقے ان کے گڑھ تھے وہاں بھی عمران خان کا بیانیہ مانا جا رہا ہے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ن لیگ کی اخلاقیات تو پہلے ہی تباہ تھیں لیکن اس حد تک یہ گر جائیں گے اندازہ نہیں تھا، ایک بیانیہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ شاید تحریک انصاف نے کارکنوں کو شہید کیا، ہم خود شہید کارکنوں کے جنازے میں شریک ہوئے، جنازے اور گاؤں میں ن لیگ کی کوئی سیاسی قیادت نہیں تھی ، یہ لوگ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ایک بھی پولنگ ایجنٹ سامنے نہیں لا سکے جو کہے کہ ہم نے پولن اسٹیشن سے باہر نکالا ہو، رانا ثنااللہ جتھوں کیساتھ مسلح ہو کر ڈسکہ آئے۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 19 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل





