نیوزی لینڈ کو 17 ستمبر سے تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچ کھیلنے تھے


جی این این کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کاکہنا ہےکہ ہمارا واضح موقف ہے کہ ہم اپنی سیریز پاکستان میں ہی کھیلیں گے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کی پیشکش کی خبر کی تردید کی ہے ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین 18 سال بعد پاکستان میں میچ ہونے والا تھا جسے پہلے میچ سے قبل ہی منسوخ کردیا گیا ۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ایک انٹرویو میں دورہ پاکستان کی منسوخی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ مجھے زیادہ تفصیلات نہیں پتا،لیکن یہ اچانک ہوا، پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند اور سپورٹ کیا جاتا ہے،مجھے اندازہ ہے پاکستان کے لوگوں کو دورے کی منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک خصوصی جگہ ہے ، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے پاکستان نے بے پناہ اقدامات کیے ہیں اور امید کرتا ہوں کہ وہاں مزید کرکٹ ہوگی۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ کاکہنا ہے کہ ممکنہ سیریز مناسب وقت اور مقام پر کھیل سکتے ہیں ، دورہ منسوخ ہونے پر پی سی بی کو جو فنانشل نقصان ہوا اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے دوبارہ دورہ پاکستان کی بات قبل از وقت قرار دیدی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز منسوخ کر دی گئی ہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کو جوازبنا کر پیش کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی ادارے پاکستان کو کلئیر کر چکے تھے لیکن میچ سے چند منٹ دورے کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا.
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 21 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 3 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل




