مریم نواز کے خوف میں مبتلا عمران صاحب نے کرائے کے ترجمانوں کی فوج ڈسکہ بھجوائی، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ووٹ چوروں نے چار دیواری میں چھپ کر پریس کانفرنس کی، مریم نواز کے خوف میں مبتلا عمران صاحب نے کرائے کے ترجمانوں کی فوج ڈسکہ بھجوائی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ووٹ چوروں نے چار دیواری میں چھپ کر پریس کانفرنس کی، تین وزیر اطلاعات ، مشیر اور وزیر ایک مریم نواز شریف کا جواب دینے ڈسکہ آئے اور چھُپ کر پریس کانفرنس کر کے بھاگ گئے، آج پانچ آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس ، دوائی ووٹ چور وزیروں اور مشیر کو ایک مریم نواز کی تقریر کے جواب کی فکر ہے عوام کی نہیں ہے،کرائے کے ترجمان ڈسکہ میں چھُپ کر اپنی دہشت اور غنڈہ گردی کا دفاع کر رہے تھے۔
مریم اورنگزیب کا بیان میں کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کے خوف میں مبتلا عمران صاحب نے کرائے کے ترجمانوں کی فوج ڈسکہ بھجوائی، الیکشن جیتنے والے مریم نواز کی طرح عوام میں کھڑے ہو کر بات کرتے ہیں چھپ کر چار دیواری میں پریس کانفرنس نہیں کرتے ، ایک مریم نواز کا عوامی جلسہ اور ڈسکہ میں پانچ وزراء کی چھُپ کر پریس کانفرنس ثبوت ہے کہ ووٹ چور عوام کے خوف میں مبتلا ہیں ، مریم نواز شریف اور عوام کا اتنا خوف طاری ہے کہ حکومتی ووٹ چور جتھے اور ٹولیوں میں آئے، مریم نواز شریف کے جلسے کا جواب ووٹ چور جتھے نے چھُپ کر پریس کانفرنس میں دیا ۔
لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ چوروں کو عوام میں جانے کی ہمت نہیں ہوئی کیونکہ ووٹ چور اِس دفعہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، عمران صاحب اور ان کا ووٹ چور ٹولہ اب صرف چھپ کر پریس کانفرنس کر سکتا ہے ، کیونکہ انہیں علم ہے کہ عوام میں گئے تو ان کا وہی حال ہوگا جو گزشتہ رات ووٹ چوروں کا ہوا، عمران صاحب اب چھُپ کر پریس کانفرنس نہ کرائیں ہمیشہ کے لئے گھر جانے کی تیاری کریں۔

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 21 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 21 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 19 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 18 hours ago





