جی این این سوشل

دنیا

امریکہ افغانستان میں  قتل ومظالم کی ذمہ داری قبول کرے : طالبان

طالبان نے امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتےہوئےامریکہ پر زور دیا کہ وہ ملک میں  قتل ومظالم کی ذمہ داری قبول کرے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ افغانستان میں  قتل ومظالم کی ذمہ داری قبول کرے : طالبان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  طالبان کی عبوری حکومت کے ثقافت اور اطلاعات کے نائب وزیر ذبیح اللہ مجاہد نے  امریکاکوتنقیدکانشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ  امریکانے  20 سال  ،میں  افغانستان میں شہریوں کا قتل عام کیا۔

ذبیح اللہ نےان اقدامات کو "انسانی حقوق کی خلاف ورزی" قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ  ایسی لاپرواہی انسانی تباہی کا باعث بنتی ہے۔امریکہ کو اپنے ماضی کے اعمال کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کیاکہ لڑکیوں کے علیحدہ تعلیمی انتظامات مکمل ہوتے ہی اسکول کھول دیے جائیں گے۔لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق پراپیگنڈا بند ہونا چاہیے۔

ادھرکابل کے عبوری میئر  نےاعلان کیاکہ کابل سٹی گورنمنٹ کاخواتین عملہ گھرمیں رہے، صرف وہ کام کرنے کی اجازت ہوگی جو مرد نہیں کرسکتے، اپنی پہلی پریس کانفرنس میں میئر حمداللہ نامونی  نےخواتین عملے کو زیرالتوا فیصلے تک گھروں میں رہنے کا حکم دیا  ہے۔

تجارت

پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا، سٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال 2024 کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا، سٹیٹ بینک

کراچی : بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا ۔ 

اجلاس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بعد ازاںسٹیٹ بینک اسی روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کرے گا ۔

یاد رہے کہ زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال 2024 کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ ہوا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور : جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،تحقیقات جاری

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ علیزے نامی گھریلو ملازمہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،تحقیقات  جاری

لاہور : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ کی پر اسرارطور پر جاں بحق  ہوگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کی نعش گھر کے صحن سے برآمد کی گئ ہے ، پولیس نے موقع سے گھر کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا ۔ 

پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر مالک مکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔ 

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ علیزے نامی گھریلو ملازمہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں گے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مریم نواز کی نیدرلینڈ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی نیدرلینڈ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعلیٰ پنجاب نے نیدرلینڈ کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے ۔

پاکستان میں نیدر لینڈ کی سفیر ہینا ئڈے سے جمعہ کے روز لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے کہاکہ پنجاب فصلوں کی کاشت، آبپاشی کے طریقوں اورجدید زرعی مشینوں سمیت مختلف شعبوں میں نیدر لینڈز سے تعاون کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll