Advertisement

ویکسین نہ لگوانے والوں کو این سی او سی نے خبردار کردیا 

ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کیلئے این سی او سی کی جانب سے انتباہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 21st 2021, 4:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ویکسین نہ لگوانے والوں کو این سی او سی نے خبردار کردیا 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں نیشنل کمانڈ اینڈکنٹرول سنٹر (این سی او سی )  نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یکم  اکتوبرسے ایسے تمام افراد  جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہو گی ، روزمرہ زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولیات کی بندش کر دی جائے گی۔این سی او سی نے شہریوں کو ہدایت کی کہ  ویکسینیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروایں اور زندگی رواں رکھیں۔ 

یاد رہےکہ ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ،   گزشتہ روز 8 لاکھ 45 ہزار کورونا ویکسینز لگائی گئیں۔ این سی او سی کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین کی 7 کروڑ 38 لاکھ 31 ہزار 778 خوراکیں لگ چکی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 9 ہزار 976 افراد کی مکمل ویکسینیشن کی گئی اور 4 لاکھ 82 ہزار 378 افراد کو پہلی خوراک دی گئی۔

 

Advertisement