جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کو ایک اور شکست، این اے 221 تھرپارکر میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے کامیاب

تھرپارکر : این اے 221 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ نے تحریک انصاف کو واضح اکثریت کے ساتھ شکست دے دی ۔ جس کے بعد حکمران جماعت پی ٹی آئی کو ہفتے کے دوران ہونے والے ضمنی انتخابات میں 6 نشستوں پر شکست کا سامنا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

این اے 221 تھرپارکر میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے کامیاب
این اے 221 تھرپارکر میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے کامیاب

جی این این کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 221 تھرپارکر  کی نشست  پر ضمنی الیکشن کا معرکہ پیپلزپارٹی نے بھاری اکثریت سے جیت لیا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔ تمام318 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی  اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے پیر امیر علی شاہ جیلانی ایک لاکھ تین ہزار پانچ سو دو  ووٹ لےکر پہلے نمبر پر رہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کےامیدوار نظام الدین راہمو پچاس ہزار پانچ سو تریپن ووٹ  لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ووٹرز کا ٹرن آؤٹ45 فیصد رہا۔

حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 900 ہے، حلقے بھر میں 318 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، جن میں سے 95 کو انتہائی حساس جب کہ 130 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ پولنگ کا عمل غیر جانب دارانہ اور شفاف بنانے کے لیے 4 ہزار پولیس اہل کار اور ایک ہزار رینجرز کے جوان سکیورٹی پر تعینات تھے ۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جیت کے بعد جیالوں نے خوب جشن منایا۔جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی امیدوار پیر امیر علی شاہ جیلانی  کاکہنا تھا کہ اللہ کےکرم اورعوام کی طاقت سےکامیابہ ملی،کسی قسم کی سرکاری مشینری استعمال نہیں کی۔ حلقے میں  پانی  اور تعلیم کا مسئلہ حل کرینگے۔

دوسری جانب پولنگ کے دوران کئی مقامات پر ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے  ۔کچھ شرپسندوں نے قیصر اڑسمان  پولنگ اسٹیشن کو آگ لگادی۔ جس سے   بیلٹ پیپر اور باکس جل گئے۔پولنگ کاعمل بھی متاثرہوا۔  سندھ پولیس نے آگ کو حادثاتی واقعہ قرا ردیدیا جبکہ پی ٹی آئی کے5 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔پی ٹی آئی نےالزام لگایا کہ پولنگ اسٹیشن کو پیپلز پارٹی کی ایما پر آگ لگائی گئی۔

یادرہے کہ اس سے پہلے 20 فروری کو سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 ملیر  اور پی ایس 43 سانگھڑ کے ضمنی  انتخابات میں بھی  پیپلزپارٹی میدان مارچکی ہےجبکہ اسی روزپشین سے پی ڈ ی ایم کے امیدوار نے تحریک انصاف کے خلاف فتح حاصل کی۔تاہم وزیر آباد اور نوشہرہ کی دو صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ ن نے فتح حاصل کی۔ 

 

کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کا وارم اَپ میچز کے شیڈول کا اعلان

27 مئی سے شروع ہونے والے وارم اَپ میچز یک جون تک امریکا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کا وارم اَپ میچز کے شیڈول کا اعلان

آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اَپ میچز کا اعلان کر دیا گیا ، شیڈول میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہیں ۔ پاکستانی ٹیم اعلان کردہ تاریخوں پر انگلینڈ کے دورے پر 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہو گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 27 مئی سے شروع ہونے والے وارم اَپ میچز یکم جون تک امریکا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلے جائیں گے۔

وارم اَپ میچز کیلئے جن مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ٹیکساس کا گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، فلوریڈا کا بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، کوئینز پارک اوول، اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی شامل ہیں۔

20 ٹیموں کے ایونٹ میں محض 17 ٹیمیں وارم اَپ میچز کھیلیں گی، پاکستان اور انگلینڈ دو طرفہ سیریز کے باعث وارم اَپ میچز نہیں کھیلیں گی جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 29 مئی کو فلوریڈا میں انٹرا سکواڈ میچ میں حصہ لے گی۔

ٹی20 ورلڈکپ وارم اَپ میچزکے شیڈول کے مطابق پہلا میچ 27 مئی کو کینیڈا ،نیپال جبکہ دوسرا میچ عمان ،پاپوانیوگنی اور تیسرا میچ نمیبیا ،یوگنڈا کے درمیان ہوگا۔

اس طرح 28 مئی کو بھی 3 ٹیموں کے میچز شیڈول کئے گئے ہیں جن میںسری لنکا بمقابلہ نیدرلینڈز،بنگلہ دیش بمقابلہ امریکہ اور آسٹریلیا بمقابلہ نمیبیاہوں گے۔

29 مئی کو صرف 2 میچز ہی کھیلے جائیں گے جن میں جنوبی افریقہ انٹرا اسکواڈ،افغانستان بمقابلہ عمان شامل ہیں۔

30 مئی کو  وارم اَ پ کے 5 میچز ہوں گے جس میں نیپال بمقابلہ امریکا،اسکاٹ لینڈ بمقابلہ یوگنڈا،نیدرلینڈز بمقابلہ کینیڈا،نمیبیا بمقابلہ پاپوا نیوگنی،ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیاآمنے سامنے ہوں گے۔

31 مئیکو آئرلینڈ بمقابلہ سری لنکا،اسکاٹ لینڈ بمقابلہ افغانستان کا میچ کھیلا جائے گا۔

آخری وارم اَپ میچ یکم جون کو  بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین ڈالر کا اضافہ

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین  ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں دس مئی تک کے اعداد وشمار شامل کیے گئے جس کے مطابق مذکورہ تاریخ تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں  ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے اور  مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 62 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک 5 ارب 49 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود  تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں، وزیر اعظم

کھلاڑیوں کو محکموں میں دوبارہ شامل کرنے کی پالیسی پر ایک ہفتے میں عملدرآمد کیاجائے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ہاکی کاکھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا،ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے، کھلاڑیوں کو محکموں میں دوبارہ شامل کرنے کی پالیسی پر ایک ہفتے میں عملدرآمد کیاجائے۔

وزیراعظم ہائوس میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والی قومی ہاکی ٹیم کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتےہوئے شہباز شریف نے کہاکہ آج آپ کے سامنے مہمان خصوصی بن کر نہیں بلکہ آپ نے پاکستان کے نام کو ہاکی میدان میں بلند کرنے کے لئے دنیاکے سامنے جو شاندار کارکردگی پیش کی ہے اسے سراہنے کے لئے موجود ہوں۔ آج کی تقریب کے مہمان خصوصی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان ، کھلاڑی ، فیڈریشن کے عہدیدار اور اولمپکس گیمزمیں حصہ لینے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتےہیں۔پوری قوم اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہماری ہاکی ٹیم ہاری نہیں جیتی ہے ۔ پچھلے ڈیڑھ دو عشروں میں پاکستان میں ہاکی کا کھیل انحطاط کا شکار رہا ۔ سمجھ نہیں آتی تھی کہ کب وہ دن آئے گا جب پاکستان کے عوام آپ کی کارکردگی دیکھ کر صلاح الدین ، اختر رسول اور دوسرے مایہ نازکھلاڑیوں کو یاد کریں گے۔ ان عظیم کھلاڑیوں اور ہیروز نے پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ ہاکی کاکھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا۔میری خواہش ہے کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کی کارکردگی ایسی ہو کہ ماضی کےہیروز آپ میں دکھائی دیں۔ ہاکی ٹیم کی مربوط کاوش آج رنگ لائی ہے، ہار جیت کھیلا کا حصہ ہے لیکن جس طریقے سے آپ نے مقابلہ کیا ہے وہ مستقبل میں جیت کی نوید ہے۔ شاندار کارکردگی پر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں ، ان کے والدین ، کوچز اور منتظمین کو مبارکباد اور سلام پیش کرتاہوں۔ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لئے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن اور دیگر فریقین کے ساتھ مل کر اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان مشکل حالات میں ہم نے ملکی معیشت کو بہتری کی طرف گامزن کیا۔ اس وقت ہم نے کرکٹ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو محکموں میں شامل کرنے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ اب اس کو یقینی بنایا جائےگاکہ ہمارے ممتازکھلاڑیوں کو اداروں میں ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ کھیل کے میدان میں پوری طرح اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں اور انہیں وسائل کی کمی کاسامنا نہ ہو۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر اس پالیسی کااجرااور عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں، ایتھلیٹ ارشد ندیم اور پیرس اولمپکس کے لئےکوالیفائی کرنے والے رایفل شوٹنگ ٹیم میں چیک تقسیم کئے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll