لاہور:اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ تبدیلی آنے کے لیے بہت وقت درکار ہے، ہمیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ صرف 5 سال کے اندر تبدیلی آجائے گی۔


تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ خان کے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے،جس میں اداکارہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
سارہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی وہ کام کر دکھایا ہے جو ماضی میں کوئی نہیں کرسکا،عمران خان نے اُن لوگوں کو بند کیا ہے جنہیں آج سے پہلے کوئی بند نہیں کرسکا۔
سارہ خان نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے کہیں گئی ہوئی تھی تو وہاں میری ملاقات پاکستان تحریک انصاف کے کچھ رہنماؤں سے ہوئی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے اُن سے پوچھا کہ آپ اتنے چھوٹے ہوٹل میں کیوں ٹھہرے ہوئے ہیں جبکہ میں تو اس طرح کے ہوٹل میں رُکنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے جواب دیا کہ ہمیں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے آرڈر ملے ہیں کہ فائیو اسٹار ہوٹل میں نہیں رُکنا کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے۔
سارہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طویل فہرست ہے جس کی وجہ سے موجودہ حکومت تعریف کی مستحق ہے۔

ایشیا کپ : بنگلادیش کا سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ڈیبیو سیریز، تخلیقی سفر شروع
- 4 گھنٹے قبل
مہنگا سونامزید مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

سروائیکل ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈا، وزیر صحت نے بیٹی کو ویکسین لگوا دی
- 5 گھنٹے قبل

حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل
ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے 70 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پر اسرار طور پر مارا گیا
- 6 گھنٹے قبل

صدر زرداری سے سیرین ایئر کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے 6 لاکھ ایکڑ چاول کی فصل متاثر
- ایک گھنٹہ قبل

کرکٹرشان مسعود کےچچا اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے
- 6 گھنٹے قبل

سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا ،وزیر دفاع
- 2 گھنٹے قبل

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، جذباتی افراد فوج میں شامل ہوں ، حافظ طاہر اشرفی
- 3 گھنٹے قبل