جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہو رقلندرز کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف

کراچی : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہو رقلندرز کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف
پی ایس ایل 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہو رقلندرز کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف

تفصیلات کے مطابق  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے   6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے،  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے  کرس گیل 68 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، سرفراز احمد نے 40، اعظم خان نے 13 رنز کا اضافہ کیا، محمد نواز 33، انور علی 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے حارث رؤف نے 3 شکار کیے،  شاہین شاہ آفریدی، راشد خان اور احمد دانیال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے چھٹے ایڈیشن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر، فخر زمان، سلمان علی آغا، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمتھ پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور محمد سلمان مرزا شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد  ، کیمرون ڈیلپورٹ، کرس گیل، فاف ڈوپلیسز، صائم ایوب، ٹام بانٹن، عثمان خان، عبدالناصر، بین کٹنگ، محمد نواز، اعظم خان، سرفراز احمد (کپتان)، انور علی، اریش علی خان، ڈیل سٹین، حسن خان، محمد حسنین، نسیم شاہ، قیس احمد، عثمان خان شنواری اور زاہد محمود شامل ہیں ۔

پاکستان

اووربلنگ کرنے پر 3 سال قید ، نیپرا نے بل منظور کر لیا

اووربلنگ اور غلط بلنگ کی شکایات ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، نیپرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اووربلنگ کرنے پر 3 سال قید ، نیپرا نے بل منظور کر لیا

بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں صافین کو اووربلنگ کرنےوالے اہلکاروں کو 3 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ پر 3 سال قید کی سزا کا بل منظور کر لیا۔قومی اسمبلی نے ڈسکوز میں اوور بلنگ پر قانون سازی کی منظوری دیدی ہے۔

اس نئی شق کے مطابق اب نیپرا اووربلنگ اور غلط بلنگ کی شکایات کو دیکھے گا اور ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نیپرا ذرائع  کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے بلاوجہ ہراساں کئے جانے سے بچنے کے لیے رولز میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گی ، افسران کی گرفتاری کا اختیار نہیں ہو گا۔

دریں اثناء وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ کرنے والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی۔ آئندہ ایف آئی اے نہیں ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اوور بلنگ پر کارروائی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات

دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات، دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ہونے والی اس دو طرفہ ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان نے تجارت، باہمی رابطوں ، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر دو طرفہ تجارت، باہمی رابطوں، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ فریقین نے خاص طور پر سیاسی سطح پر بات چیت اور تعلقات کو گہرا کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

باکو کوپ 29 کی میزبانی کے لئے نامزد ہونے پر وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کو مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون اور تجربے کے تبادلے میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے منصفانہ کاز پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی موقف کی بھی تعریف کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی وفد کی آج پاکستان آمد،بڑی سرمایہ کاری کا امکان

پاکستان آنے والا سرمایہ کاروں کا وفد سعودی فرمانروا اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پہنچ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی وفد کی آج پاکستان آمد،بڑی سرمایہ کاری کا امکان

سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں سی ای اوز کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آنے والا سرمایہ کاروں کا وفد سعودی فرمانروا اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پہنچ رہا ہے۔ سعودی عرب کی کاروباری، تجارتی اور سرمایہ کار شخصیات وفد کا حصہ ہوں گی۔

اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر پٹرولیم اور فوکل پرسن سعودی شراکت داری مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سعودی وفد کی پاکستان میں موجودگی کے دوران 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں فنانس، زراعت، ٹیلی کمیونیکیشن، تعمیرات، لاجسٹک سروسز، پراپرٹی ڈویلپرز، ریٹیلرز اور دیگر کمپنیوں کے سربراہان بھی وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری سے روزگارکے نئے مواقع میسر آئیں گے اور عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll