جی این این سوشل

پاکستان

نواز شریف کے نام پر ایک اور ویکسی نیشن انٹری سامنے آگئی

نارووال: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نام پر ایک اور ویکسینیشن انٹری سامنے آئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

in photo : Nawaz Sharif
in photo : Nawaz Sharif

کورونا ویکسینیشن کیلئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نام کی ایک اور انٹری سامنے آگئی، لاہور کے بعد نارووال کے ایک سینٹر میں بھی کورونا ویکسینیشن میں نوازشریف کا نام درج ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ملزم ناصر رؤف اور ثاقب کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے نواز شریف کے نام کی جعلی انٹری کی، ڈیٹا اندراج میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ کی کاپی استعمال ہوئی۔

پاکستان

وزارت قانون نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کانوٹیفکیشن واپس لے لیا

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30جون 2021سے منظور کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزارت قانون نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کانوٹیفکیشن واپس لے لیا

وزارت قانون وانصاف نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے کر ان کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30جون 2021ء سے منظور کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے 22 مارچ 2024 کے فیصلے کی روشنی میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دی تھی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات پر، آئین کے آرٹیکل 209(6) کے تحت ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر الزام تھا کہ انہوں نے 21 جولائی کو راولپنڈی بار کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے حساس ادارے کے خلاف بیان دے کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ ملکی خفیہ ایجنسی عدالتی امور میں مداخلت کررہی ہے اور خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے جب کہ میڈیا والے بھی گھٹنے ٹیک چکے ہیں اور سچ نہیں بتا سکتے، میڈیا کی آزادی بھی بندوق کی نوک پر سلب ہو چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2317 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 500روپےجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

کمی کے بعد فی تولہ سونا  240000روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 205761روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حج فلائٹ آپریشن جمعرات 9مئی کو شروع ہوگا، وزارت مذہبی امور

پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گی، ترجمان وزارت مذہبی امور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حج فلائٹ آپریشن جمعرات 9مئی کو شروع ہوگا، وزارت مذہبی امور

عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کےلئے حج آپریشن جمعرات 9مئی کو شروع ہوگا جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا،پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گی۔ 24 مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی،فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہونگے ۔

اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہونگے،کراچی سے 02 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے،لاہور سے 03 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ ملتان سے دو پروازوں کے ذریعے 329 عازم کرام سفر حج کا آغاز کریں گے،سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمینِ کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے،کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی،259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گاجبکہ 20 جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll