سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں 25 فروری کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد کے موقع پرجمعرات کو وادی میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جمو ں وکشمیرمیں کلُ جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں 25 فروری کو بھارتی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔سری نگر سمیت کئی علاقوں میں مودی کے دورے کی مخالفت والے پوسٹرز لگ گئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دورے کے خلاف بھرپوراحتجاج کے طورپر مقبوضہ وادی میں ہرجگہ سیاہ پرچم لہرائیں ۔ انہوں نے بھارت کی کشمیر پالیسی کواسرائیلی پالیسی کی تقلید قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارت کی طرف سے مسلمان اکثریت کوختم کرنے کے لئے آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کے اقدامات کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے چھاپوں اور محاصروں میں اضافہ کر دیا ہے ۔
خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد نریندر مودی کاپہلا دورہ کشمیر ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورے کے سلسلے میں غیر معمولی سیکوروٹی انتظامات کیے جارہے ہیں ۔
واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ، کئی دہائیوں سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے اور گزشتہ سال 200 سے زائد افراد کو شہید کیا گیا ہے۔جبکہ ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔
5اگست 2019 کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
یکم نومبر سے بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے خاتمے سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔ بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے تحت مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں خصوصی درجہ حاصل ہے جس کے تحت صرف کشمیری ہی وادی میں جائیداد خریدنے اور ورثے میں منتقل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 11 hours ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- a day ago

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 7 hours ago

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 12 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 2 days ago
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- a day ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 2 days ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 2 days ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 2 days ago
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 12 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 2 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 11 hours ago





